آگ میں جھلس کر وفات پانے والی خاتون اپنے ہی قتل کے مقدمے میں گواہی دیں گی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 18 اپریل 2018 23:48

آگ میں جھلس کر وفات پانے والی خاتون اپنے ہی قتل کے مقدمے میں گواہی دیں گی

ایک جج نے فیصلہ دیا ہے کہ  پٹرول میں جل کر جھلسنے والی خاتون جوڈی میلینوسکی اپنے سابقہ پارٹنرپر قائم قتل کے مقدمے میں اس کے خلاف گواہی دیں گی۔ جوڈی پچھلے سال وفات پا چکی ہیں۔
فرینکلن کاؤنٹی جج نے جوڈی میلینوسکی کی ویڈیو ٹیپ  کو بطور گواہی کے عدالت میں چلانے کا حکم دیا ہے ۔جج کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے مقتول کے اپنے ہی قتل کے مقدمے میں  ویڈیو ٹیپ سے گواہی دینے کی نظیر نہیں ملتی۔


گاہانا، اوہائیو کے مضافات میں ایک پیٹرول  کے پیچھے 2015 میں ہونے والے خوفناک واقعے میں جوڈی کو اس کے سابقہ  پارٹنر ، مائیکل سلیگر، نے پیڑول  چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔آگ سے جوڈی   کے جسم کا بیشتر حصہ بری طرح جھلس گیا تھا۔ اس کے باوجود وہ ہسپتال میں دو سال تک زندہ رہیں۔ اس عرصے میں اُن کی کئی بار سرجری کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی عرصے میں اُن کا ویڈیو  بیان ریکارڈ کیا گیا۔


مائیکل سلیگر  اس  واقعے کو ایک حادثہ قرار دے رہا تھا، اس کا کہنا  تھا کہ وہ لائٹر جلا  رہا تھا کہ آگ بھڑک اٹھی۔ مائیکل کو 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم اب مقدمے  نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔  اب مقدمے میں مائیکل کے خلاف قتل کے الزام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اگر جوڈی کا قتل ثابت ہوجاتا ہے تو مائیکل کو سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔
مذکورہ قتل کیس میں پیش قدمی کا باعث اوہائیو  کے چند قوانین میں تبدیلی ہونا ہے جس کے مطابق اگر کوئی مجرم کسی شخص کی مستقل نوعیت کی بیماری یا معذوری کا سبب بنتا ہے تو اسے چھے سال مزید قید کی سزا دی جائے گی۔
میلینوسکی کی بیٹیوں کا کہنا تھا کہ قانون میں ترمیم کا مطلب یہ ہوا کہ ان کی والدہ کی تکالیف بے کار نہیں گئیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu