حکام نے سبزی والے کے چیخ کر سبزی بیچنے پر پابندی لگا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 اپریل 2018 23:40

حکام نے سبزی والے کے چیخ کر سبزی بیچنے پر پابندی لگا دی

برطانیہ کے ساحلی علاقے لمنگٹن، ہمپشائر میں مقامی پھل فروش کو سرکاری حکام  نے چیخ کر سبزی بیچنے سے منع کر دیا ہے۔
وائن بیلوز کا خاندان لمنگٹن کے ہفتہ بازار میں گزشتہ 80 سال سے پھلوں اور سبزیوں کا اسٹال لگاتا چلا آ رہا ہے۔ اس خاندان کی چوتھی نسل کے 54 سالہ وائن کو مقامی حکام کی جانب سے اشیاء کی فروخت کے لیے آواز نکالنے سے منع کیا تھا۔ وائن کو اس حکم سے کافی حیرت ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی کی بنیادی وجہ اس پھل فروش کی بلند آواز ہے جوکہ 111 ڈیسی بل تک جا پہنچتی ہے ۔ یہ شور  کسی راک کنسرٹ یا کسی مشینی آری کے چلنے جتنا ہوتا ہے۔ لیکن پھل فروش کا کہنا ہے کہ اپنا سامان بیچنے کے لیے آواز سے گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا کاروبار کا حصہ ہے۔یہ اُن کا روز مرہ کا کام ہے اور اس کے بغیر کاروبار نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)


وائن کو ابتدائی طور پر حکام نے صبح کے وقت آوازیں لگانے سے منع کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ وہ دوپہر کے وقت اپنا سامان بیچنے کے لیے آوازیں لگا سکتا ہے لیکن بعد میں سرے سے ہی اس کے چیخ کر بولنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وہ اس بات پر پریشان ہےکہ اس پابندی کے نتیجے میں اس کا کاروبار بالکل ختم ہو سکتا ہے۔وائن کا کہنا ہے کہ وہ 750 سال سے قائم اس مارکیٹ میں کاروبار کرنے کے لیے کونسل کو ماہانہ 340 پاؤنڈز ادا کرتا ہے ، اس کے باوجود اس کے کاروبار میں مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu