جاپانی انجینئر نے کارٹون سے متاثرہو کر28 فٹ اونچا فنکشنل روبوٹ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 اپریل 2018 23:43

جاپانی انجینئر نے کارٹون سے متاثرہو کر28 فٹ اونچا فنکشنل روبوٹ بنا لیا
جاپان سے تعلق رکھنے والا انجینئر ماساکی ناگومو   اس وقت سکاکیبرا کیکائی نامی کمپنی  میں کام کرتاہے۔ماساکی کی بچپن سے ہی خواہش رہی ہے کہ وہ   بڑے Gundam Mecha Robot میں سواری کرے ۔ بچپن میں تو وہ اپنا خواب پورا نہیں کر سکا لیکن اب اس کی خواہش پوری ہو گئی ہے۔ اس نے کمپنی کے ایک پراجیکٹ کے لیے 28 فٹ  اونچا اور  7 ٹن وزنی ایل ڈبلیو مونونوفو روبوٹ بنایا ہے ۔

اس دیوقامت روبوٹ کی تکمیل میں چھے سال کا عرصہ لگا۔ کارٹون سے  متاثر ہو کر بنایا جانے والا یہ  دنیا کا سب سے بڑا روبوٹ ہے جس پر  سواری کر کے اسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ یہ روبوٹ  اپنے بازوؤں اور انگلیوں کو حرکت دے سکتا ہے، اپنے اوپری جسم کو گھما سکتا ہے اور گھونگھے کی رفتار( یعنی  ایک کلو میٹر فی گھنٹہ  ) سے  آگے اور پیچھے کی جانب حرکت کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس  روبوٹ کے ہاتھ میں دھات کی ایک گن بھی ہے ، جو 87 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اسفنج نما گیندیں پھینک سکتی ہے۔ اس ایل ڈبلیو مونونوفو روبوٹ کو 200 وولٹ کے اے سی کرنٹ اور 24 وولٹ ڈی سی بیٹری کے ساتھ چلایا جاتا ہے اس کے کاک پٹ نما کنٹرول روم میں لگے  لیورز، پیڈلز اور بٹنوں کی مدد سے اسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
ماساکی ناگومو نے یہ روبوٹ مکمل طور پر  خود بنایا ہے۔

ماساکی نے ہی اس کی  کمپوٹر پروگرامنگ ، اسمبلنگ اور اس پر  پینٹ  کیا ہے۔  ساکاکیبرا کیکائی نے اس روبوٹ پر آنے والی لاگت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا لیکن وہ کچھ خاص شرائط کے تحت اسے مختلف ایونٹس آرگنائزر یا دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کو کرائے  پر دے سکتے ہیں ۔ تاہم ابھی ایسا ہونا مشکل لگ رہا ہے۔ اس روبوٹ کو ابھی اس کے ہینگر سے نکالنا کافی مشکل ہے۔ اس کی اونچائی ہینگر کے دروازوں سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu