دیمک سے بچانے کے لیے 700 سال پرانے درخت کو ڈرپ لگا دی گئیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 21 اپریل 2018 23:46

دیمک سے بچانے کے لیے 700 سال پرانے درخت کو ڈرپ لگا دی گئیں

آپ نے اکثر سنا ہو کہ کسی مریض کو بچانے کے لیے اسے فلاں گروپ کے خون کی   بوتل کی ضرورت ہے۔ خون کی  کمی یا دیگر بہت سی بیماریوں میں ڈاکٹر مریضوں کو ڈرپ لگاتے ہیں۔لیکن  اب محکمہ جنگلات کے حکام نے ایک  درخت   کو بھی  ایک خطرناک ”بیماری“ سے بچانے کے لیے ڈرپ لگا دی۔
بھارت کی ریاست تلگانہ کے شہر محبوب نگر میں دنیا کے دوسرے بڑے برگد کے درخت کو ڈرپ لگا کر اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

اس درخت کو پیلالاماری کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہ درخت تین ایکٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

700سالہ قدیم اس درخت کو دیمک  چاٹ رہی ہیں۔ اسی دیمک سے بچانے کے لیے اسے  ایک ساتھ سینکڑوں ڈرپس لگائی جا رہی ہیں۔
یہ درخت بھارت میں ایک بڑا سیاحتی مقام بھی ہے، اس درخت کو بچانے کے لیے پچھلے سال اس کے قریب لوگوں کے جانے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔
دیمک مارنے کے لیے ماہرین نے اس درخت کے سوراخوں میں  Chlorpyrifosبھی داخل کی لیکن دوا درخت میں ہر جگہ نہ پہنچ سکی۔ اب اسی دوا کو پورے درخت میں پہنچانے کےلیے درخت کو اس دوا کی سینکڑوں ڈرپ لگائی گئیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار کی بدولت اگلے کچھ مہینوں میں  اس درخت کی دیمک سے جان چھوٹ جائے گی۔

دیمک سے بچانے کے لیے 700 سال پرانے درخت کو ڈرپ لگا دی گئیں

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu