ڈرائیونگ کے دوران ٹی وی دیکھنے والے ڈرائیور کو مسافر نے دیکھ لیا۔ ڈرائیور کی ملازمت چلی گئی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 24 اپریل 2018 03:38

ڈرائیونگ کے دوران ٹی وی دیکھنے والے ڈرائیور کو مسافر نے دیکھ لیا۔ ڈرائیور کی ملازمت چلی گئی

نیویارک کی ایک سیاحتی بس میں ایک مسافر نے بس ڈرائیور کی اس وقت ویڈیو بنا لی جب وہ ڈرائیونگ کے دوران اپنے موبائل فون پر ٹی وی شو دیکھ رہا تھا۔
یہ ویڈیو بیری فسک نے سوموار کو  صبح آٹھ بجے مین ہیٹن سے بس کی روانگی کے بعد بنائی۔یہ بس Get Your Guide کمپنی نے سیاحوں کےلیے  چلائی تھی۔

(جاری ہے)


اس ویڈیو میں بس ڈرائیور اپنے فون پر ٹی شو دیکھنے میں مگن نظر آتا ہے جبکہ اس دوران وہ مسافروں سے بھری   بس بھی چلا رہا ہے۔
ویڈیو سامنے آنے پر گیٹ یور گائیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈرائیور کو اس کی غفلت  کی وجہ سےنوکری سے نکال دیا گیا ہے۔
کمپنی نے ویڈیو بنانے والے مسافرسے معذرت کرنے کے ساتھ اس کا کرایہ بھی  واپس کر دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu