انتخابی مہم میں فوٹو شاپ کا غلط استعمال۔ خاتون امیدوار اپنے انتخابی پوسٹر کی تصویروں سے بالکل مختلف نظر آتی ہیں۔

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 26 اپریل 2018 23:50

انتخابی مہم میں فوٹو شاپ کا غلط استعمال۔ خاتون امیدوار اپنے انتخابی پوسٹر کی تصویروں سے بالکل مختلف نظر آتی ہیں۔

تائپے  ،تائیوان میں ایک مقامی امیدوار خاتون حال ہی میں سوشل میڈیا پر سب کے مذاق کا نشانہ بن کر رہ گئی ہیں۔دراصل وہ اپنی عام زندگی میں اپنی مہم والے پوسٹرز سے بالکل مختلف نظر آتی ہیں۔
سیاسی دنیا کے لیے تصاویر کی ایڈیٹنگ والے سافٹ ویئرز کا استعمال  کوئی انجانی چیز نہیں ہے۔ بہت سے سیاستدان انتخابی  مہم والے پوسٹرز پر تصاویر بنوانے کے لیے فوٹوشاپ کا سہارا لیتے ہیں۔

لیکن بعض اوقات ان لوگوں کی تصاویر کو کچھ ضرورت سے زائد ہی ایڈٹ کر دیا جاتا ہے جس کی نشاندہی عام لوگ بھی بآسانی کر سکتے ہیں۔اور یہی معاملہ وانگ زیا کے ساتھ پیش آیا ہے۔وہ تائپے  سٹی کونسل کے ایک عہدے کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لے رہی ہیں اور ان کے مہم والے پوسٹرز پہ موجود ان کی تصویر بالکل ان کی طرح نظر نہیں آتی۔

(جاری ہے)

اس بات کا نوٹس اس وقت لیا گیا جب وانگ نے اپنے فیس بک پروفائل پر مہم سے متعلق ایسی  تصاویر اپلوڈ کیں جن میں وہ پوسٹر کے ساتھ کھڑی ہیں۔

صارفین نے جب دیکھا  کہ حقیقی وانگ اور پوسٹر میں موجود وانگ  دونوں بالکل مختلف ہیں انہوں نے اس بات پر مذاق کرنا شروع کر دیا۔
ایک صارف نے اس کی تصویر پر تبصرہ کیا کہ کیا وہ اپنی  پوتی کی مدد کر رہی ہے؟ ۔ دوسرے نے ازراہ مذاق پوچھا، "ان میں سے امیدوار کون ہے؟"
جلد ہی یہ تصاویر ہر طرف  پھیل گئی اور نیوز ویب سائٹس نے بھی انہیں  شائع کر دیا۔  اب وانگ کے لیے اس کا جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ  مہم ختم ہونے کے بعد  جم جوائن کر کے پوسٹر جیسی وانگ نظر آنے کی کوشش کریں گی۔ انہوں نے سیاسی مہم والی بہت سی تصاویر اپنے  فیس بک پیج سے ہٹا لی  ہیں تاہم اس سے قبل ہی تصاویر آن لائن گردش کرنا شروع ہو گئی تھیں۔

انتخابی مہم میں فوٹو شاپ کا غلط استعمال۔ خاتون امیدوار اپنے انتخابی ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu