تتلی چرانے پر عورت گرفتار

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 2 مئی 2018 22:25

تتلی چرانے پر عورت گرفتار

سنسیناٹی،    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کو اوہائیو کے  نباتاتی باغ سے تتلی چرانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق  اسپرنگ فیلڈ ٹاؤن شپ پولیس نے جمعہ کو ایک مقامی 36 سالہ جیمی ریوس کو گرفتار کیا۔  اس پر دو ہفتے قبل سنسیناتی میں بلیو مارفو تتلی چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یہ چوری ایک نگرانی  کے کیمرے  سے ریکارڈ ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے عوام سے چور کو شناخت کرنے میں مدد لی  اور اسے گرفتار کر لیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ مسروقہ تتلی برآمد ہوئی ہے یا نہیں۔ اور عدالتی ریکارڈ سے یہ بھی پتہ چلا کہ آیا ریوس  نے کوئی وکیل بھی کیا ہے یا نہیں۔
بلیو مارفو تتلیاں وسطی اور جنوبی امریکہ کے بارانی جنگلات میں پائی جاتی ہیں اور ان  کا دوران حیات  صرف 115 دن ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu