ریچھ کے ساتھ سیلفی لینے کا شوق ایک شخص کی جان لے گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 5 مئی 2018 23:40

ریچھ کے ساتھ سیلفی لینے کا شوق ایک شخص کی جان لے گیا

ایک ٹیکسی ڈرائیور نے  ایک ریچھ کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے اپنی ٹیکسی روک کر سیلفی بنانے کی  کوشش کی۔ اس کوشش میں ٹیکسی ڈرائیور ریچھ کے حملے میں موقع  پر ہی مارا گیا۔ پربھو بھاتارا ایک شادی میں سے واپس گھر آ رہا تھا۔ راستے میں رفع حاجت کے لیے وہ گاڑی سے نکلا۔ اسی دوران اس کی نظر ایک زخمی ریچھ پر پڑی۔پربھو نے ریچھ کے ساتھ سیلفی کا ارادہ ظاہر کیا تو گاڑی میں بیٹھے مسافروں نے اسے ایسا کرنے سے روکا لیکن پربھو ریچھ کے قریب ہوتارہا، اسی دوران ریچھ نے پربھو پر حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ایک آوارہ کتے نے ریچھ پر حملہ کر کے پربھو کو چھڑانے کی کوشش بھی  کی لیکن ناکام رہا۔ محکمہ جنگلا ت کے حکام نے بتدریج ریچھ کو بے ہوش کر کے  پربھو کی لاش اٹھائی۔مقامی رپورٹس کے مطابق ریچھ ایک تالاب کی طرف پانی پینے آ رہا تھا، اسی دوران پربھو نے اس کے نزدیک ہونے کی کوشش کی جو جان لیوا  ثابت ہوئی۔محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ ریچھ کےزخموں کا علاج کیا جا رہا ہے۔یہ واقعہ بدھ کو بھارتی ریاست اوڑیسہ کے ضلع نبرنگپور کے مقام پاپاڈاھانڈی میں پیش آیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu