باپ کی ملکیت 3 ملین ڈالر کی پینٹنگ کو خراب کرنے کے لیے ایک شخص نے 10 ہزار میل کا سفر کیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 8 مئی 2018 23:44

باپ کی ملکیت 3 ملین ڈالر کی پینٹنگ کو خراب کرنے کے لیے ایک شخص نے 10 ہزار  میل کا سفر کیا

ایک  40سالہ شخص نے مبینہ طور پر برطانیہ سےایسپن، کولوراڈو تک 10 ہزار میل کا فاصلہ طے کیا تاکہ نیویارک کے مصور کرسٹوفر وول کی  تصویر کو خراب کر سکے۔ اس شخص نے   گیلری میں کسی تیز دھار  چیز سے تصویر کو خراب کر دیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہ پینٹنگ اس شخص  کے باپ کی ملکیت تھی۔
یہ واقعہ گزشتہ برس  2 مئی کو پیش آیا۔

(جاری ہے)

آنکھوں پر دھوپ کا چشمہ ، سیاہ جینز، سیاہ جیکٹ، ہیٹ، دستانے پہن کر اور مکمل داڑھی لگائے ایک شخص  ایسپن کی اوپرا گیلری میں سیدھا اس تصویر کے پاس آ رکا جس کا نام "Untitled 2004" رکھا گیا تھا۔

پھر اس نے اپنی جیکٹ کی جیب سے ایک چاقو یا کاٹنے والی کوئی اور چیز نکالی اور گیلری سے بھاگنے سے پہلے پینٹنگ کو دو بار کاٹ ڈالا۔ ایک سال کی تحقیقات کے بعد حال ہی میں پتہ چلا ہے کہ مذکورہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ اسی تصویر  کے مالک ہیرالڈ مورلے کا بیٹا نکولس مورلے تھا۔اس وقت نکولس کے بار ے میں کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہے ، نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ تصویر کو نقصان پہنچانے کے پیچھے اس کا مقصد کیا تھا۔ نکولس کو گرفتار کرنے کےلیے ڈسٹرکٹ جج نے وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu