ایک شخص کا سڑک کے گڑھوں پر باربی ڈولز کی مدد سے انوکھا احتجاج

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 9 مئی 2018 23:52

ایک شخص کا سڑک کے گڑھوں پر باربی ڈولز کی مدد سے انوکھا احتجاج

ایک شخص نے خستہ سڑکوں کی صورتحال پر احتجا ج کرنے کے لیے عجیب و غریب راستہ اپنایا۔ اس نے باربی ڈولز خرید کر سڑک پر گندے پانی کے گڑھوں میں رکھ دیں۔
56 سالہ نیویلے ڈیٹونا نے باربی ڈولز  خرید کر سڑکوں کے گڑھوں پر رکھ دیں۔ سنہری بالوں والی باربی ڈولز  کو گندے پانی کے گڑھے میں بیٹھے دیکھ کر ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے گڑیا تیراکی کر رہی ہوں۔

(جاری ہے)


گڑھے میں باربی ڈولز کو رکھنے کا مقصد لوگوں  اور حکام کی توجہ گڑھوں کی جانب مبذول کرا کر انہیں گڑھوں سے دور رکھنا تھا۔


انوکھے احتجاج کا یہ دلچسپ طریقہ کامیاب ہوا اور سوینڈن بورو کونسل نے اب  سڑکوں کی مرمت شروع کر دی ہے۔۔ رانگٹن ، ویلٹشائر کے رہائشی اور تین بچوں کے باپ نیویلے نے سوینڈن میں ایم 4 روٹ پر موجود گڑھوں میں  ان باربی ڈولز کو رکھا تھا۔
سوینڈن بورو کونسل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ "ہمارے کام کرنے والے مرد و خواتین نے کئی بار ان گڑھوں کی مرمت کی ہے لیکن موٹر وے پل کی وجہ سے ہر بار یہ مسئلہ دوبارہ پیدا ہو جاتا ہے۔"

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu