اس چھوٹے سے جزیرے کی کرنسی سب سے بڑی اور سب سے بھاری ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 9 مئی 2018 23:53

اس چھوٹے سے جزیرے کی کرنسی سب سے بڑی اور سب سے بھاری ہے

کوئی نہیں جانتا کہ  یاپ(Yap) نامی چھوٹے سے مائیکرونیشین جزیرے میں چونے پتھر(لائم سٹون) کی بڑی سی  ڈسک کو کب سے  کرنسی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے لیکن یہ  استعمال صدیوں سے ہو رہا ہے۔
اس جزیرے پر سرکاری کرنسی کے طور پر امریکی ڈالر استعمال ہوتے ہیں لیکن یاپ کے لوگ چونا پتھر کو بھی کرنسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے  بعض چونا پتھر کی ڈسک کا وزن کار سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔

چونے پتھر کی یہ ڈسک پورے جزیرے پر بکھری پڑی ہیں۔ ان میں سے کچھ ہوٹلوں کے باہر ہیں  تو کچھ گھنے جنگلوں میں بکھری پڑی ہیں۔ ہر گاؤں میں انہیں ایک بنک میں بھی محفوظ کیا جاتا ہے۔ یہ بنک بس یہی کرنسی  محفوظ کرتے ہیں۔ اندازہ ہے کہ اس جزیرے میں چونے پتھر کی 13 ہزار ڈسک کرنسی کے طور پر گردش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا قطر  30 سینٹی میٹر سے 3.5 میٹر  تک ہوتا ہے۔

ان میں بڑی ڈسک کی مالیت زیادہ ہوتی ہے۔اس عجیب و غریب کرنسی کی بعض ڈسک کا وزن کئی ٹن بھی ہوتا ہے ، اس لیے اسے اٹھانا بھی مشکل ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس جزیرے پر  یہ ڈسک چاہے ایک جگہ موجود ہو لیکن اس کا مالک بدلتا رہتا ہے۔ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اس کرنسی سے روز مرہ کی اشیاء نہیں خریدی جاتی بلکہ انہیں بیٹی کو جہیز میں دینے ، فصلوں کی ادائیگی کرنے ااور دوسرے اہم مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu