مفت خورہ تین سالوں سے مختلف عورتوں کے ساتھ ہوٹل جاتا ہے اورانہیں کھانے کے بل کے ساتھ چھوڑ کر بھاگ جاتاہے

مفت خورہ تین سالوں سے  مختلف عورتوں کے ساتھ ہوٹل  جاتا ہے  اورانہیں کھانے ..
پاؤل گونزالیس وہ پہلا یا آخری  شخص نہیں جو  کسی عورت کو پہلی بار کھانا کھلانے لے جائے اور پھر اسے بل کے ساتھ ہوٹل میں چھوڑ کر بھاگ جائے لیکن وہ حالیہ تاریخ کا بدنام ترین شخص ضرور ہے ۔نیوز رپورٹس کے مطابق پاساڈینا، کیلیفورنیا  سے تعلق رکھنے والا پاؤل پچھلے سال مارچ سے  مسلسل خبروں میں آ رہا ہے۔ وہ ڈیٹنگ ایپلی  کیشن سے نئی نئی عورتوں سے دوستی کرتا ہے، انہیں ہوٹل میں کھانا کھلانے لے جاتا ہے اور پھر بل کے ساتھ ہوٹل میں چھوڑ کر نکل جاتا ہے۔

پاؤل گزشتہ تین سالوں سے ایسا کر رہا ہے۔پاؤل کو اپنی حرکتوں کی وجہ سے میڈیا میں کافی کوریج ملی ہے لیکن لگتا ہے اسے جیسے اس کی پرواہ ہی نہیں۔پاؤل کی تازہ ترین شکار نے، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس کی  اور پاؤل کی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اس عورت نے بتایا کہ بھرپور کھانا کھانے کے بعد پاؤل اس سے اپنی بیمار آنٹی کے بارے میں بات کرنے لگا۔

پاؤل نے عورت سے کہا کہ اس کے فون کی چارجنگ ختم ہونے والی ہے، آنٹی کی ضروری کال آنے والی ہے، وہ کار سے چارجر لینے جا رہا ہے۔ اس کے بعد پاؤل چارجر لینے جو گیا پھر واپس نہیں پلٹا اور خاتون کو 130 ڈالر بل کی ادائیگی کرنی پڑی۔اس عورت نے بتایا کہ پاؤل کی اس حرکت کی وجہ سے اس کا وقار مجروح ہوا، اسے لگا کہ وہ بے وقوف ہے۔
پچھلے تین سالوں میں کم از کم پانچ خواتین پاؤل کے حوالے سے اپنے اپنے تجربات بیان کر چکی ہیں۔

اُن سب کا ہی یہ کہنا ہے کہ پاؤل کھانا کھانے کے بعد کسی بہانے اٹھتا ہے اور پھر واپس نہیں آتا۔ پاؤل کے بہت سے شکار ایسے ہیں جو شرمندگی کی وجہ سے سامنے نہیں آتے ۔
کیلیفورنیا کے ایک وکیل نے پاؤل کی شکار خواتین سے کہا ہے کہ وہ پاؤل کے خلاف پولیس میں درخواست دیں۔ پاؤل کا یہ  برتاؤ ریاست میں جرم  کے زمرے میں آتا ہے۔ ریاست میں 950 ڈالر سے کم بل ادا کیے بغیر بھاگنے پر سزا 6 ماہ قید اور 1000 ڈالر جرمانہ ہے۔.
وقت اشاعت : 11/05/2018 - 23:29:21

Your Thoughts and Comments