چینی شادیوں میں نیا جنون۔ اڑتا ہوا نقاب

Ameen Akbar امین اکبر پیر 21 مئی 2018 23:43

چینی شادیوں میں نیا جنون۔ اڑتا ہوا نقاب

چین میں شادی کے مواقعوں  پر ایک نیا رواج پروان چڑھ رہا ہے۔ شادی کے  اس نئے رواج میں دلہن بغیر نقاب کے سٹیج پر کھڑی ہوتی اور دور سے اڑتا ہوا نقاب آکر اس کے اوپر گر جاتا ہے۔
فلائنگ ویل یا اڑتے نقاب کو پہلی بار پچھلے سال  شنگھائی سے تعلق رکھنے والی شادی کی منیجمنٹ کمپنی نے ایک ویڈیو میں دکھایا ۔ یہ ویڈیو آن لائن شیئر کی گئی تو یہ رواج مقبول ہوگیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کا کہنا ہے کہ شادی پر مدعو کیے گئے مہمانوں کے لیے یہ افسانوی منظر ہوتا ہے اور دلہن کے لیے یہ لمحات بہت اہم ہوتے ہیں۔ جن دلہنوں نے  اس طریقہ کو اپنایا، انہیں یہ بہت پسند آیا ہے۔
اڑتا نقاب اگرچہ پریوں کی کہانی کی طرح محسوس ہوتا ہے لیکن یہ بہت سادہ سے طریقے سے اڑایا جاتا ہے۔ اس میں ریل کی طرح کا نظام، کچھ پلیاں اور کٹر استعمال کیےجاتے ہیں۔ یہ سب نقاب کو ہوا میں لہرانے کا کام کرتے ہیں۔
نقاب کے سروں پر بندھی ڈوری مہمانوں کو نظر نہیں آتی۔ اڑتے ہوئے جب نقاب دلہن پر پہنچتا ہے تو یہ ڈوری کاٹ دی جاتی ہے اور نقاب ڈرامائی انداز میں دلہن پر گر جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu