بجلی جانے پر فلوریڈا میں شہریوں کے لیے ”زومبی ایکٹیویٹی“ الرٹ جاری کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 28 مئی 2018 23:41

بجلی جانے پر فلوریڈا میں شہریوں کے لیے ”زومبی ایکٹیویٹی“ الرٹ جاری کر دیا  گیا
فلوریڈا میں  سٹی آف لیک ورتھ  میں رات تقریباً 1 بجکر 45 منٹ پر بجلی بند تھی۔ ایسے میں انتظامیہ میں سے کسی نے شہریوں کے  موبائل پر ”زومبی الرٹ“ بھیج دیا۔
اس ٹیکسٹ الرٹ میں بجلی کی بندش کے علاوہ لیک ورتھ اور ٹرمینس کے لیے زومبی الرٹ لکھا تھا۔ میسج میں کہا گیا تھا کہ 7380 صارفین زومبی ایکٹیویٹی سے متاثرہ ہیں اور بحالی کا وقت غیر یقینی ہے۔


مقامی میڈیا آوٹ لٹ پام بیچ پوسٹ کے مطابق میسج میں جس ٹرمینس شہر کا ذکر کیا گیا ہے وہ ٹی وی شو واکنگ ڈیٹھ کا زومبی سٹی ٹرمینس ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)


بعد میں سٹی پبلک انفارمیشن آفیسر بین کر نے فیس بک کمیونٹی پیج پر لکھا کہ شہر میں کوئی زومبی ایکٹیویٹی نہیں ہے۔ انہوں نے اسے سسٹم کی غلطی قرار دیا اور کہا کہ بجلی کی خرابی 27 منٹ میں دور کر لی گئی تھی۔


امریکی صارفین کو اس سے پہلے بھی کنفیوژن بھرے میسج ملتے رہے ہیں۔ جنوری میں ہوائی کے صارفین کو بیلسٹک میزائل الرٹ  جاری کر دیا گیا تھا، جس کے بعد شہریوں نے اپنے پیاروں کو آخری سلام بھی  کر دیاتھا۔فروری میں امریکی قومی موسمیاتی سروس نے تجرباتی طور پر موسمیاتی مراکز کو سونامی کا الرٹ بھیجا مگر موسمیاتی مراکز نے اس میسج کو  حقیقی سمجھتے ہوئے  اسے  عوام کے لیےجاری کر دیا۔
بجلی جانے پر فلوریڈا میں شہریوں کے لیے ”زومبی ایکٹیویٹی“ الرٹ جاری ..

Browse Latest Weird News in Urdu