یہ شرٹ ہے یا ٹی شرٹ؟

Ameen Akbar امین اکبر منگل 29 مئی 2018 23:18

یہ شرٹ ہے یا ٹی شرٹ؟

شرٹ بہت زیادہ  رسمی جبکہ ٹی شرٹ بہت زیادہ غیر رسمی  لباس ہے۔ غالباً اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک برانڈ   Balenciaga نے شرٹ اور ٹی شرٹ  دونوں  ملا کر شرٹ -ٹی شرٹ بنائی ہے۔ اس حیرت انگیزشرٹ -ٹی شرٹ کی قیمت تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے ہے۔اس شرٹ – ٹی شرٹ کو بنانے کے لیے  Balenciaga نے ایک ٹی شرٹ پر شرٹ کو سی دیا ہے۔

(جاری ہے)


سپینی برانڈ کی 1290 ڈالر مالیت کی  اس شرٹ -ٹی شرٹ کا انٹرنیٹ پر کافی مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ اس عجیب و غریب ساخت کی شرٹ-ٹی شرٹ  کو بہت سے لوگوں نےبے وقوفی قرار دیا ہے۔ کچھ لوگوں نے اتنی مہنگی شرٹ خریدنے والوں کو پاگل قرار دیا ہے۔کچھ لوگوں نے اس بات پر ہی یقین کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ کوئی کمپنی ایسی شرٹ-ٹی شرٹ بنا بھی سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu