دلہن نے اپنی شادی میں پہنچنے کے لیے نہ صرف خود ہی بس چلائی بلکہ رستے میں رک کر دلہا کو بھی ساتھ لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 29 مئی 2018 23:19

دلہن نے اپنی شادی میں پہنچنے کے لیے نہ صرف خود ہی بس چلائی بلکہ رستے میں رک کر دلہا کو بھی ساتھ لیا

ایک چینی دلہن نے  اپنی شادی کی تقریب میں پہنچنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا۔ اس دلہن نے شادی ہال تک جانے کے لیے نہ صرف خود ہی گاڑی چلائی بلکہ راستے میں رک کر دلہا کو بھی ساتھ لیا۔
پیپلز ڈیلی ، چائنا کی پوسٹ کی ہوئی ایک ویڈی میں دیکھایا گیا ہے کہ ایک دلہن غباروں اور تصاویر سے سجی بس کو خود ہی چلا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈرائیونگ کےد وران دلہن نے سفید عروسی لباس بھی زیب زتن کیا ہوا تھا لیکن اس کے باوجود وہ بہت آرام سے ڈرائیونگ کر رہی تھی۔
دلہن ، جو خود بس ڈرائیور ہے، کا کہنا ہے کہ گاڑی کی بجائے بس سے جانا ماحول دوست طریقہ ہے۔ ویڈیو میں دلہن کے ساتھ ہی دلہا کو بھی گلدستہ پکڑے بس میں ہی دلہن کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu