جے پور ریلوے اسٹیشن پر پہلی خاتون قلی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 2 جون 2018 23:42

جے پور ریلوے اسٹیشن پر پہلی خاتون قلی

بھارت کے شمال مغربی شہر ں جے پور کے ریلوے اسٹیشن پر ایک نئے قلی کا اضافہ ہوا ہے۔اس میں انوکھی بات یہ ہے کہ یہ قلی کوئی مرد نہیں بلکہ عورت ہے۔ منجو دیوی پہلی خاتون قلی ہیں جو یہ کٹھن کام کر رہی ہیں ۔
اپنے شوہر کی وفات کے بعد منجو دیوی نے جے پور ریلوے اسٹیشن پر سامان اٹھانے کا مشکل کام کرنے کا فیصلہ کیا۔اُن کے شوہر بھی قلی تھے۔ اُن کے وفات کے بعد منجو دیوی نے اپنے شوہر کا لائسنس نمبر15 حاصل کیا اور کام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

عموماً پورٹر یا قلی کا کام نہایت سخت ہونے کی بنا پر اے خاص مردوں کا شعبہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن منجو کا کہنا ہے کہ  کوئی بھی کام مشکل نہیں ہوتا۔انہوں نے  مزید کہا  کہ مرد و خواتین سب برابر ہیں۔
منجو دیوی  اپنے خاندان کی واحد کفیل ہٰیں۔ ان کے تین بچے ہیں۔ ان  کا کہنا تھا کہ وہ انگریزی یا ہندی نہیں جانتی۔ سامان کے بیگ بھاری ہوتے ہیں لیکن اب انہیں اٹھانا  ان کے لیے آسان ہے اور دوسرے قلی بھی اس سلسلے میں ان کی مدد کر دیتے ہیں۔
ٹویٹر پر منجو دیوی کے کام کی نوعیت کے بارے میں ایک نیوز ایجنسی کی طرف سے پوسٹ کی گئی تو ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے منجو کے کام کو سراہا اور اس کے حوصلے کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu