غیر لائسنس یافتہ ڈاکٹر آپریشن کے دوران بے ہوش مریضوں کے ساتھ اپنے ڈانس اور گانے کی ویڈیو بنواتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 4 جون 2018 23:05

غیر لائسنس یافتہ ڈاکٹر آپریشن کے دوران بے ہوش مریضوں  کے ساتھ  اپنے ڈانس اور گانے کی ویڈیو بنواتی ہے

اٹلانٹا  کے علاقے میں موسیقی کی دلدادہ ماہر امراض جلد  کو ریپنگ ڈاکٹر(rapping doctor) کا نام دیا گیا ہے۔اس  نام کی وجہ اُن کی غیر معمولی عادت ہے۔ انہیں عادت ہے کہ وہ سرجری کے دوران بے ہوش مریض کے ساتھ ناچتے اور گاتے اپنی ویڈیو بنواتی ہیں اور اسے تشہیر کے لیے  آن لائن پوسٹ کر دیتی ہیں۔
ڈاکٹر ونڈل باؤٹے ”ساؤتھ ایسٹ کی نمبر 1 خاتون پلاسٹ سرجن“ کے طور پر اپنی تشہیر کرتی ہیں۔

اُن کے پاس جارجیا کے میڈیکل بورڈ کا لائسنس نہیں لیکن دوسری ریاست کے لائسنس کی وجہ وہ یہاں پریکٹس کر سکتی ہیں۔
ڈاکٹر ونڈل ویڈیو بنانے کے لیے مریضوں اجازت نہیں لیتیں اور ویڈیو میں مریضوں کی شناخت بھی ظاہر کر دیتی ہیں۔ یوٹیوب اب تک اُن کی 20 ویڈیوز ڈیلیٹ کر چکا ہے۔ اُن کی پوسٹ کی ہوئی ویڈیو میں انہیں گانا گاتے اور ڈانس کرتے ہوئے آپریشن کرتے دکھایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


ڈاکٹر ونڈل کی ان حرکتوں کی وجہ سے اُن پر پچھلے 6 ماہ میں 9 مقدمات ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 5 پر تصفیہ ہو چکا ہے جبکہ 4 ابھی چل رہے ہیں۔
ڈاکٹر ونڈل کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد قریباً 100 مزید خواتین نے سامنے آ کر ان کے خلاف شکایت کی ہے لیکن اس کے باوجود وہ ابھی تک اپنی پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بات کافی عجیب ہے کہ کوئی ڈاکٹر سرجری کے دوران ناچے گائے اور اسکی ویڈیو تشہیر کے طور پر لگائے، ایسی ویڈیو دیکھ کر بھلا کوئی مریض اس طرح کے ڈاکٹر سےکیسے اپنا آپریشن کرائے گا؟

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu