ہوائی کے آتش فشاں پر مارش میلو روسٹ نہ کریں۔ امریکی جیالوجیکل سروے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 4 جون 2018 23:05

ہوائی کے آتش فشاں پر مارش میلو روسٹ نہ کریں۔ امریکی جیالوجیکل سروے
کسی نے امریکی جیالوجیکل سروے سے پوچھا کہ  آتش فشانی لاوے پر مارش میلو روسٹ کرنا ٹھیک رہے  گا؟
کچھ وقت کے بعد امریکی جیالوجیکل سروے نے اس کا جواب بھی دے دیا۔یہ سوال ٹوئٹر پر آیا تھا۔ کسی نے ٹوئٹر پر    جیالوجیکل سروسے سے پوچھا کہ فرض کریں ہمارے پاس بہت  بڑی چھڑی ہو، اور اس سے مارش میلو روسٹ کیا جائے۔اس پر امریکی جیالوجیکل سروسے نے جواب دیا کہ وہ  اسے محفوظ نہیں  سمجھتے ۔

(جاری ہے)


اس کی وجہ یہ ہے کہ آتش فشانی عمل کے دوران لاوے کے ساتھ ساتھ زمین سے بہت سی گیسیں بھی خارج ہوتی ہیں۔ امریکی جیالوجیکل سروے نے کہا کچھ گیسوں کی بو سڑے ہوئے انڈوں جیسی ہوتی ہے، جو آپ کی میٹھی کینڈی کے ذائقے کو خراب کر سکتی ہیں۔
یہ کمنٹ ان پبلک سروس اعلانات کے دوران کیے گئے ، جن میں ہوائی کے ایک آتش فشاں سے لاوے کے اخراج کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ اس لاوے سے اب تک 71 گھر تباہ ہو چکے ہیں اور 2000 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu