فون چرانے والے چینی چور کی انوکھی شرافت بھی کام نہ آئی۔ پولیس نے گرفتار کر ہی لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 4 جون 2018 23:07

فون چرانے والے چینی چور کی  انوکھی شرافت بھی کام نہ آئی۔ پولیس  نے گرفتار کر ہی لیا

فون چرانے والے  ایک  چینی چورنے  اپنی شرافت سے فون کی مالکن کو بھی حیران کر دیا۔
چور نے چرائے ہوئے فون سے رابطہ نمبروں کی فہرست کا پرنٹ نکال کر فون کی  اصل مالکن کو بھیج دیا۔ایک چینی عورت کا کہنا ہے کہ اس کا فون گلی میں  چوری ہوگیا۔ چوری کی یہ واردات لیاؤنگ صوبہ  میں ڈانڈونگ میں ہوئی۔ اس عورت نے اپنے چوری ہوئے فون  پر ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا جس میں چور کو رابطہ نمبر واپس کرنے پر رقم کی پیش کش کی گئی تھی۔

اس سے نیچے عورت نے اپنا پتا  بتایا تھا۔

(جاری ہے)


دو دن بعد عورت اس وقت حیران رہ گئی جب اسے ڈاک سے ایک بھاری بھر کم لفافہ ملا۔ ان لفافے میں 6 صفحات تھے اور ان پر عورت کے چوری کیے ہوئے فون کے رابطہ نمبر پرنٹ تھے۔
اس کے بعد عورت نے پولیس میں اپنے فون کی چوری کی رپورٹ کر دی۔ پولیس نے نگرانی کے کیمروں کی مدد سے علاقے کے معروف چور کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔
یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ عورت کا موبائل واپس ملا ہے یا نہیں۔ اگر موبائل واپس نہیں ملا تو یقیناً اس عورت کو چھ صفحات پر مشتمل رابطہ نمبر نئی ڈیوائس میں فیڈ کرتے کافی وقت لگا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu