چین میں 98 سال پرانی عمارت کو تقریباً 90 ڈگری زاویے تک گھما کے 54 میٹر دور منتقل کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 5 جون 2018 23:44

چین میں 98 سال پرانی عمارت کو تقریباً 90 ڈگری زاویے تک گھما کے 54 میٹر دور  منتقل کر دیا گیا

چین میں تقریباً ایک صدی پرانی عمارت کو 54 میٹر دور لے جانے کے ساتھ ہی اس کو 90 ڈگری کے زاویے پر گھما دیا گیا۔ شنگھائی کے ضلع ہانگ کو میں ایک نئے آفس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے مذکورہ عمارت کو اس کی جگہ سے کھسکایا گیا۔ منتقلی کی ٹائم لیپس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح محتاط طریقے سے عمارت کو پٹڑیوں کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔


98 سالہ اس قدیم عمارت کو نئی جگہ تک پہنچانے کا کام 13 اپریل سے شروع کیا گیا اور یکم جون کو یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچا۔

(جاری ہے)

سی جی ٹی این کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ عمارت کو کل 54.322 میٹر دور لے جایا گیا اور اسے گھڑی وار 89.6 ڈگری تک گھمایا گیا تھا۔
شنگھائی کنسٹرکشن گروپ نے بتایا کہ اس عمارت کو کمپیوٹر کنٹرول ہائیڈرالک مشینوں کے ذریعے پٹڑیوں کے ساتھ دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔ عمارت کی منتقلی اور اس کو گھمانے کی تصویری ویڈیو شنگھائی کنسٹرکشن گروپ کی جانب سے ہی جاری کی گئی۔
گزشتہ سال وسطی شنگھائی میں  بدھا کا تقریباً 2 ہزار سالہ پرانا مندر 30 میٹر دور منتقل کیا گیا تاکہ زائرین کے لیے جگہ وسیع کی جا سکے۔

Browse Latest Weird News in Urdu