گرمی کی شدت سے کوڑے پر پھینکنے گئے ہزاروں خراب انڈوں سے چوزے نکل آئے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 جون 2018 23:55

گرمی کی شدت سے کوڑے پر پھینکنے گئے ہزاروں خراب انڈوں سے چوزے نکل آئے
گزشتہ دنوں جارجیا میں مارنئولی کے چھوٹے سے شہر کے قریب کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے والی جگہ پر ہر طرف چوزے  نظر آنے لگے۔ یہ چوزے ایک مقامی پولٹری فارم کے پھینکے گئے  خراب انڈوں سے نکلے ہیں۔
اتوار کے روز ایک فیس بک صارف شاہد بیرامووف نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں زمین پر ہر طرف پیلے رنگ کے چوزے مسلسل چوں چوں کرتے پھر رہے ہیں اور غالباً  اپنی ماں کو تلاش کو کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں انڈوں کے خالی چھلکوں کا ڈھیر بھی نظر آ رہا ہے جن سے وہ چوزے نکلے ہیں۔
جیسا کہ آپ تصور کر سکتے ہیں  ویڈیو سامنے آنے پر کیا ہوا ہوگا۔ یہ ویڈیو ابھی نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا کی پہنچ میں نہیں آئی تھی کہ سوشل میڈیا پر آتے ہی بہت زیادہ وائرل ہو گئی۔
ان چوزوں کی برآمدگی کے بارے میں بہت سے سوال پیدا ہوئے کہ آخرکار اتنی بڑی تعداد میں چوزے کوڑے کرکٹ سے  کیسے نکل  سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مارنئولی کے میئر تیمور ابازوف کا کہنا ہے کہ پولٹری فارم  نے  انڈوں کو بیکار سمجھ کر پھینک دیا گیا ہوگا لیکن چٹانوں اور سورج کی گرمی کی وجہ سے ان انڈوں سے بچے نکل آئے۔یعنی انڈوں کو بالکل ویسا ماحول ملا ، جیسا مرغی کے نیچے رکھنے سے ملتا ہے۔
میئر ابازوف کا کہنا ہے کہ  زیادہ تر چوزے محفوظ ہیں۔ ان میں سے کچھ کھانے کے کام آئیں گے۔ بہت سے مقامی لوگ بھی چوزے پکڑ کر اپنے اپنے گھروں میں لے گئے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu