یوگا کلاس میں 1 لاکھ 5 ہزار طلباء کی شرکت۔ نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا (ویڈیو)

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 21 جون 2018 23:45

یوگا کلاس میں 1 لاکھ 5 ہزار طلباء کی شرکت۔ نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا (ویڈیو)
ایک بھارتی یوگا گرو نے انٹرنیشل یوگا ڈے  پر 1 لاکھ 5 ہزار طلباء کو یوگا کر ا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔
بابا رام دیو ایک مشہور بھارتی یوگی ہے۔ جمعرات کی صبح کوٹا میں انٹرنیشنل یوگا ڈے  مناتے ہوئے انہوں نے نیا عالمی ریکارڈ بنا کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے  پچھلے سال بھارت میں ہی میسور کے مقام پر 55506 افراد نے ایک ساتھ یوگا کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا، گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی کہ  اس ریکارڈ کو بابا رام دیو نے اب 1 لاکھ 5 ہزار طلباء کی مدد سے توڑ دیا۔

اس سے پہلے رپورٹس آئی تھیں کہ اس ایونٹ میں 2 لاکھ افراد شرکت کریں گے۔
اس تقریب میں صوبے کے وزیر اعلیٰ واسندرا راجے نے بھی شرکت کی۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ججز کے علاوہ 4500 رضاکاروں نے معاونت کے فرائض سر انجام دئیے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu