مسلسل رقم کا مطالبہ کرنے والے بیٹے پر عدالت نے ماں باپ سے رابطے پر پابندی لگا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 جون 2018 23:49

مسلسل رقم کا مطالبہ کرنے والے بیٹے پر عدالت نے ماں باپ سے رابطے پر پابندی لگا دی
ساؤتھمپٹن، انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے  24 سالہ شخص کی طرف سے والدین کو رقم کے سلسلے میں پریشان کرنے پر عدالت نے اس  پر پانچ سال تک والدین سے ملنے جلنے یا رابطہ رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
گزشتہ سال کراؤن پراسیکیوشن سروس کی طرف سے میتھیو کرلے کے خلاف والدین سے دور رہنے کا آرڈر  جاری کیا گیا تھا۔ یہ آرڈر  میتھیو کے اپنے والدین سے رقم کا مطالبہ کرکے انہیں انتہائی حد تک پریشان کرنے پر کیا گیا، جس کی وجہ وہ اس کے خلاف شکایت درج کروانے پر مجبور ہو گئے۔

اسی وجہ سے  میتھو کو 32 ہفتوں کے لیے جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی لیکن اس کے بعد بھی اس نے اپنے ماں باپ سے رابطہ کر کے انہیں پریشان کرنا جاری رکھا جس پر اسے 5 سال کے والدین سے دور رہنے کے آرڈر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)


گزشتہ ماہ  میتھو نے رقم کی خاطر 24 گھنٹوں کے دوران 30 سے زائد مرتبہ اپنے والدین کو فون کیا، ان میں سے کچھ کالز آدھی رات کے وقت کی گئیں تھیں۔

اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد ان میسجز کی بھی تھی جن میں رقم کے مطالبے سے قبل اپنے والدین کو برابھلا کہا گیا تھا۔
میتھو کے والدین نے اس دوران اس کے بارہا مطالبات سے تنگ آکر اسے رقم فراہم بھی کی تھی کیونکہ وہ اپنی ضروریات کے بارے میں جھوٹ بول کر رقم مانگا کرتا تھا۔
عدالت کو بتایا گیا  کہ وہ کبھی جاب انٹرویو کا بہانہ کرتا، کبھی یہ کہہ کر کے اس کا شیور ٹوٹ گیا ہے، اپنی شیو بنانے کے لیے رقم کا مطالبہ کرتا۔

اس کے والدین اسے رقم دے دیتے تھے لیکن وہ دوبارہ مکمل داڑھی کے ساتھ ان کے پاس آ موجود ہوتا۔
آخر کار اس کے والدین نے تنگ آکر ایک بار پھر سرکاری حکام سے رابطہ کرنے کا سوچا جس کے نتیجے میں اب میتھو پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے کہ وہ اس دوران اپنے والدین سے ملاقات نہیں کر سکتا اور نہ ہی اپنے گھر کے قریب کہیں جا سکتا ہے۔
یہ عجیب و غریب کہانی 30 سالہ مائیکل روٹونڈو کے کیس سے ملتی جلتی ہے جسے اس کے والدین نے حال ہی میں گھر سے نکال دیا تھا کیونکہ وہ ان کے کہنے کے باوجود گھر خالی کرنے پر تیار نہ تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu