سیاحت کو فروغ دینے کے لیے عرب ملک کے حکام نے خواتین پولیس کو ہی مختصر کپڑے پہنا دئیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 جون 2018 23:51

سیاحت کو فروغ دینے کے لیے عرب ملک کے  حکام نے خواتین پولیس کو ہی مختصر کپڑے پہنا دئیے
ساری دنیا میں تمام ممالک کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے ہاں سیاحت کی صنعت کو فروغ ملے۔ سیاحت کے فروغ کے لیے سیاحوں کو مختلف طریقوں سے راغب کیا جاتا ہے لیکن لبنان  کے شہر برمانا کے میئر نے سیاحت کے فروغ کے لیے جو قدم اٹھایا ہے ، وہ دنیا کے کسی دوسرے  ملک میں کم از کم سیاحت کے فروغ کے حوالے سے نہیں اٹھایا گیا۔ برمانا کے میئر نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے  گلیوں میں پیٹرولنگ کرنے والی خاتون پولیس اہلکاروں  کو مختصر کپڑے پہنا دئیے۔

اُن کا خیال ہے کہ اس سے ملک میں سیاح بھی آئیں گے اور ملک کا تاثر بھی دنیا کے سامنے بہتر ہوگا۔
برمانا کے میئر  پیری ایچکرکا کہنا ہے کہ بحیرہ روم کے علاقے کے 99 فیصد سیاح شارٹس پہنتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دلکش ٹریفک پولیس کا نیا سکواڈٹاؤن میں سیاحت کے فروغ اور ملک کے تاثر کو بہتر بنانے میں مددگار ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ مغرب میں لبنان کی بے رنگ تصویر  کو بدلنا چاہتے ہیں۔


لبنان میں ہرکوئی میئر کا ہم خیال نہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے سیاحوں کو لبھانے کے لیے دلکش خواتین کے استعمال کو غلط قرار دیا ہے۔ دیگر صارفین کا کہنا ہے  کہ مرد پولیس اہلکاروں کی وردی تو تبدیل نہیں کی گئی۔
لوگوں کے ملے جلے ردعمل کے باوجود خواتین پولیس اہلکاراس تبدیلی سے خوش ہیں۔ انہیں امید ہے کہ ہر گرما میں ان کی وردی اسی طرح تبدیل ہوا کرے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu