جرمنی میں غائب ہونے والی48 ٹن وزنی کرین مصر سے برآمد

پیر 25 جون 2018 11:54

جرمنی میں غائب ہونے والی48 ٹن وزنی کرین مصر سے برآمد
قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) جرمنی میں چوری ہونے والی48 ٹن وزنی کرین مصر سے برآمد ہو گئی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق چند ماہ قبل جرمنی کے شہر شٹوٹگارٹ میں سے چوری ہونے والی 48 ٹن وزن کرین کے مالک نے پولیس کے پاس کرین چوری کی شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے تمام متعلقہ اداروں کی مدد سے گم ہونے والی کریک کا سراغ لگانے کی پوری کوشش کی تاہم کوئی پتا نہ چلا۔

(جاری ہے)

پولیس نے چوروں کا پتا چلانے کے لئے مجرم کی نشاندہی پر پانچ ہزار یورو انعام کا بھی اعلان کیا۔کرین کے مالک کا کہنا ہے کہ کرین کی قیمت 2 لاکھ یورو ہے اور اسے آخری بار جرمنی کے علاقے ارفورٹ کی طرف لے جاتے دیکھا گیا۔ تین ماہ کے بعد کرین کے بارے میں پتا چلا کہ وہ مصر کے شہر سکندریہ پہنچا دی گئی ہے اور اس وقت سکندریہ کے کسٹم حکام کے پاس ہے۔ کرین چور اسے سمندرہی کے راستے مختلف ممالک سے گذار کرمصر لے گیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu