صرف 24 سیکنڈ میں اکیلا ڈاکو بنک لوٹ کر فرار

Ameen Akbar امین اکبر پیر 25 جون 2018 23:55

صرف 24 سیکنڈ میں اکیلا ڈاکو بنک لوٹ کر فرار
کوالالمپور، ملایشیا میں ایک بنک ڈکیتی کے دوران صرف 24 سیکنڈ میں ایک شخص نے بندوق کی نوک پر بنک کو لوٹا اورفرار ہو گیا۔
ملایشیا میں ہونے والی ڈکیتی کی یہ واردات اتنی جلدی واقع ہوئی کہ بنک کا عملہ، جس میں ایک مسلح سیکیورٹی گارڈ بھی شامل تھا، کو  خبر ہی نہ ہوئی کہ بنک لوٹا جا چکا ہے۔ بروز جمعہ دن کے 3 بجکر 56 منٹ پر جلان جینٹنگ کیلانگ میں واقع بنک میں ہونے والی ڈکیتی میں 17,500 ملیشین رنگٹ لوٹ لیے گئے۔


وانگسا ماجو او سی پی ڈی سپریٹنڈنٹ محمد رائے سوہیمی شریف نے بتایا کہ ڈاکو بنک میں اکیلا داخل ہوا تھا، اس وقت بنک بند ہونے ہی والا تھا اور اس کا ایک ساتھی باہر موٹر سائیکل پر موجود اس کا انتظار کر رہا تھا۔
موقع پر موجود سپریٹنڈنٹ محمد رائے نے ڈاکو کے بارے میں بتایا ، "اس نے ہیلمٹ اور ماسک پہن رکھا تھا اور اس کے پاس گن سے ملتی جلتی کوئی چیز موجود تھی۔

(جاری ہے)

ایک خالی کاؤنٹر پر جانے سے پہلے اس نے سب کو کسی قسم کی کوئی حرکت نہ کرنے کو کہا، پھر دراز سے کیش نکالا اور چلا گیا۔
بنک میں اس وقت دو سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے۔ ایک بنک کے سامنے کی طرف موجود تھا لیکن وہ مسلح نہیں تھا۔ جبکہ بنک کی پشت پر موجود مسلح گارڈ کو شاید اس ڈکیتی کا علم ہی نہیں ہو سکا تھا۔"

بنک میں موجود دو کسٹمرز سمیت کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ڈاکو نے دستانے استعمال نہیں کیے تھے اس لیے جس دراز سے اس نے رقم نکالی وہاں سے اس کے فنگر پرنٹس حاصل کر لیے گئے ہیں۔  پولیس ابھی تک اس سلسلے میں ہر ممکنہ زاویے سے تفتیش کر رہی ہے جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج بھی شامل ہے۔ پولیس نے بنک کے اندر سے ڈکیتی میں کسی قسم کے تعاون کو بھی نظر انداز نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu