بپتسمہ کے دوران بچے کو تھپڑ مارنے پر پادری کو عہدے سے معزول کر دیاگیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 25 جون 2018 23:55

بپتسمہ  کے دوران بچے کو تھپڑ مارنے پر پادری کو عہدے سے معزول کر دیاگیا
پیرس، فرانس میں 22 جون بروز جمعہ ایک کیتھولک پادری کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اس نے بچے کو بپتسمہ کی رسم ادا کرنے کے دوران تھپڑ مارا تھا۔ دنیا بھر سے سوشل میڈیا پر اس کے اس طرز عمل کی شدید مذمت کی گئی۔
جمعرات کے روز ٹویٹر پر پوسٹ ہونے والی ایک ویڈیو میں 89 سالہ بوڑھے پادری کو سنا جا سکتا ہے کہ وہ ایک روتے ہوئے شیرخوار بچے کو چپ ہونے کا حکم دے رہا ہے اور اس کے چپ نہ ہونے پر اس کے گال پر تیز تھپڑ رسید کرتا ہے۔

چند سیکنڈ بعد ہی وہ دوبارہ اسے تھپڑ مارتا ہے۔
یہ افسوس ناک واقعہ پیرس کے جنوب مشرق میں تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پرواقع شاؤمپو میں پیش آیا۔  اس موقع پر بچے کے والدین نمایاں طور پر صدماتی حیرت کا شکار نظر آئے۔ انہوں نے فوراً اپنے بچے کو پادری کی گرفت سے آزاد کراتے ہوئے واپس لے لیا۔

(جاری ہے)


بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ پادری پر اگلا نوٹس آنے تک بپتسمہ کرنے، شادی بیاہ کی رسومات ادا کروانے اور دعائیہ تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 
مذکورہ پادری نے جمعے کے روز فرانس انفو ریڈیو کو اپنا مؤقف بتاتے ہوئے کہا، "وہ بچہ چیخ چلا رہا تھا اور مجھے اس پر پانی ڈالنے کے لیے اس کا سر دوسری طرف کرنا تھا۔ میں اسے کہہ رہا تھا کہ 'چپ ہو جاؤ' لیکن وہ خاموش نہیں ہوا۔
پادری نے مزید کہا کہ یہ احتیاط اور ہلکے تھپڑ کی طرح تھا۔ میں اسے چپ کرانے کی کوشش کر رہا تھا، میں واقعی نہیں جانتا تھا کہ (اسے چپ کرانے کے لیے) کیا کرنا چاہیے۔"

Browse Latest Weird News in Urdu