سبزی خوروں کے تشدد سے بچنے کے لیے فرانسیسی قصابوں نے پولیس سے مدد مانگ لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 28 جون 2018 23:23

سبزی خوروں کے تشدد سے بچنے کے لیے فرانسیسی قصابوں نے پولیس سے مدد مانگ لی
فرانس کے قصابوں نے پولیس کواپنے جان و مال کے تحفظ کے لیے درخواست دی ہے۔ قصابوں کا کہنا ہے کہ فرانس کے سبزی  خور اپنے لائف سٹائل کو ساری قوم  پر زبردستی نافذ کرنے کے لیے ان کے ساتھ ساتھ ان کی دوکانوں کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
فرانس کے وزیر داخلہ کے نام خط میں فرانس کی قومی سطح پر کام کرنے والی قصابوں کی تنظیم کے سربراہ  جین فرانسکوئس نے   ملک کے 18 ہزار پیشہ ور قصابوں کے تحفظ کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ بہت سے قصاب سبزی خوروں کے تشدد کا نشانہ بن چکے ہیں۔
 اپریل میں فرانس کے ایک علاقے او دے فرانس میں سبزی خوروں نے قصابوں کی دوکان پر نقلی خون چھڑک دیاتھا۔ سبزی خوروں نے گوشت اور مچھلی کی دوکانوں کے شیشے توڑے اور پینٹ سے ”حیوانوں پر جبر بند کرو“  لکھ دیا۔
جین نے حکومت سے کہاکہ ملک بھر میں کام کرنے والے پیشہ ور قصابوں کے تحفظ کےلیے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں۔ جین نے ملک بھر میں سبزی خوری کو میڈیا پر زیادہ  توجہ دینے اور اس کے نتائج پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu