پرندے کے گھونسلا بنانے کی وجہ سے کینیڈا کا سب سے بڑا میوزک کنسرٹ مشکلات کا شکار

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 29 جون 2018 23:42

پرندے کے گھونسلا بنانے کی وجہ سے کینیڈا کا سب سے بڑا میوزک کنسرٹ مشکلات کا شکار
کینیڈا میں اوٹاوہ پارک میں کچھ دنوں بعد ہونے والے کنسرٹ  کی تیاری ایک پرندے کی وجہ سے رک گئیں۔ کینیڈا کے سب سے بڑے میوزک کنسرٹ بلیو فیسٹ  میں تین لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
5سے 15 جولائی تک ہونے والے اس ایونٹ کی ٹکٹیں بھی فروخت ہو گئیں ہیں۔ اس کنسرٹ میں بیک، برائن ایڈمزاور فو فائٹرز اور سان مینڈس بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
کنسرٹ کی انتظامیہ کے لیے مشکل یہ ہے ک جس جگہ پر سٹیج لگنا تھا، وہاں پر ایک پرندے  مرغ باراں (killdeer) نے چار انڈے دے دئیے ہیں۔

کینیڈا میں اس پرندے کی تعداد 1970 کی دہائی کے مقابلے میں آدھی ہوگئی، جس کی وجہ سے اس پرندے  اور ان کے گھونسلوں کو قانونی تحفظ دیا گیا ہے۔
اس پرندے کے انڈے دینے کے بعد اس کے گھونسلے کے گرد پیلی ٹیپ لگا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نیشنل کیپیٹل کمیشن نے دو سیکورٹی گارڈز کا بندوبست کیا ہے، جو 24 گھنٹے اس گھونسلے پر نظر رکھتے ہیں۔
کنسرٹ کی تیاریوں میں مصروف عملہ اس کے گھونسلے کے گرد آرام سے بیٹھا پرندے کے یہاں سے اڑنے کا انتظار کر رہا ہے۔

اس پرندے کے ہٹنے کے بعد پارک کے اس حصے میں سٹیج، ریلنگ ،پورٹیبل واش روم اور کھانے پینے کے کاؤنٹر بنائیں جائیں گے۔
پرندے کی وجہ سے کنسرٹ میں تاخیر کی جائے تو علاقے میں برف باری کو موسم شروع ہو جائے گا اور شہر کی معیشت کو 30 ملین ڈالر کا نقصان بھی ہوگا۔
عام طور پر اس کے انڈے سینے کا دورانیہ 28 دن ہوتا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس پرندے نے کب انڈے دئیے تھے۔


بلیو فیسٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مارک موناہن نے رپورٹروں کو بتایا کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو اس پرندے کو انڈے سمیت جنگلی حیات کے مرکز منتقل کر دیا جائے گا لیکن جنگلی حیات کے ماہرین نے خبردار کیا کہ گھونسلے کو ہٹانے کی صورت میں پرندہ انڈوں کو ترک کر کے جا سکتا ہے۔
منگل کی دوپہر کو ماحولیات کی وزیر نے بتایا کہ گھونسلے کوقریبی مناسب جگہ پر منتقل کرنے کے لیے اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ گھونسلے کو انڈوں سمیت منتقل کیا جائے اور اس دوران اگر پرندہ انڈے چھوڑ جائے تو انہیں مصنوعی طریقے سے سیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu