فٹ بال کے شوقین نے ورلڈ کپ میچ دیکھتے ہوئے جذبات کی شدت سے اپنا ہاتھ توڑ لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 30 جون 2018 23:29

فٹ بال کے شوقین نے ورلڈ کپ میچ دیکھتے ہوئے جذبات کی شدت سے اپنا ہاتھ توڑ لیا

روس میں فی الحال 2018 کا ورلڈ کپ کا دلچسپ مقابلہ جاری ہے۔ کچھ مایوس کن کارکردگیاں اور یادگار فتوحات فٹ بال کے پرجوش پرستاروں کے لئے انتہائی سخت دباؤ کا باعث ہیں۔ اگرچہ ورلڈ کپ کے دوران زیادہ تر زخم  کھیل کے میدان میں پیش آتے ہیں لیکن بعض اوقات اس کے برعکس صورتحال بھی دیکھنے میں آتی ہے جیسا کہ چین میں فٹبال کے ایک پرجوش دیوانے  کے معاملے میں ہوا۔


20 جون کو یوراگوئےاور  سعودی عرب کے درمیان کھیلا جانے والا میچ یوراگوئے نے 0 کے مقابلے میں 1 گول سے جیت لیا۔
میچ دیکھنے کے دوران جب سٹرائیکر لوئس سواریز نے یوراگوئے کے لیے گول کیا تو چینی پرستار جذبات سے مغلوب ہو کر میز پر نہایت زور سے ہاتھ مار بیٹھا۔ جیسا کہ ہر عمل کا ایک ردعمل ہوتا ہے، اس کے جوش بھرے عمل کے نتیجے میں اس کا ہاتھ ہی ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا وہ چینی پرستار کس ٹیم کا حامی تھا۔ گول پر ردعمل خوشی کا تھا یا غم کی شدت کی وجہ سے تھا۔
چین کے سی جی ٹی این کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت سامنے  آیا جب نوجوان پرستار ڈاکٹر کے پاس پہنچا۔ ایک آرتھوپیڈک ماہر نے کہا کہ مذکورہ شخص کے دائیں ہاتھ کی پشت پر سوجی ہوئی  تھی اور اس پر نیل پڑے ہوئے تھے۔ یہ واقعہ مشرقی چین کے ٹونگ ژیانگ شہر میں پیش آیا۔
اسی طرح کے ایک واقعے میں برازیل  کے سٹار کھلاڑی نیمار کی بہن کا کندھا اتر گیا۔ وہ کوسٹا ریکا کے خلاف اپنے بھائی کے گول کا جشن منا رہی تھی۔ رافایلا سنتوس نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر اپنی اسی بازو کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu