کتے نے مالک کی گھومتی ٹانگوں پر سے جمپ لگا کر نیا ریکارڈ بنا لیا

منگل 3 جولائی 2018 23:06

کتے نے مالک کی گھومتی ٹانگوں پر  سے جمپ لگا کر نیا ریکارڈ بنا لیا

سرکس میں کام کرنےو الے جاپانی  شخص اور اس کے کتے نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔ اس شخص  کے کتے نے  اس کی گھومتی ٹانگوں پر زیادہ بار جمپ لگانے کا عالمی ریکارڈ بنایا ۔ ریکارڈ بنانے کی یہ تقریب ہانگ کانگ میں ہوئی۔
سپر وان وان سرکس میں انسان اور کتے اپنے فن کا مظاہرہ دکھاتے ہیں۔ فجی سے تعلق رکھنے والی یہ سرکس ہانگ کانگ میں چائنیز نیو ائیر شو کے لیے گئی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

یہاں جیک رسل ٹیرئیر کتے ڈائیفوکو اور اس کے مالک ہیرواکی اوچیڈا نے ورلڈ ریکارڈ بنانے کی  کوشش کی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ اسی سرکس کے پاس تھا۔ریکارڈ بنانے کے لیے  ڈائیفوکو نے ہیرواکی کی گھومتی ٹانگوں پر سے 30 سیکنڈ میں 37 جمپ لگائے۔
وان وان سرکس میں کتوں کو جانوروں کے تحفظ کے مراکز سے لیا جاتا ہے۔ یہاں وہ کتے بھی لیے جاتے ہیں، جن کے مالک انہیں چھوڑ دیں۔ اس سرکس کے پاس مزید  کئی گینیز ورلڈ ریکارڈز ہیں۔ ان میں کئی کتوں کا ایک ہی رسی کودنا یا کتے کا 30 سیکنڈ میں انسانی گردن کے گرد زیادہ چکر لگانے کا  ریکارڈ شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu