ایکواڈور نے گلاب کے پھولوں کا اہرام بنا کرنیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 27 جولائی 2018 23:55

ایکواڈور  نے گلاب کے پھولوں کا اہرام بنا کرنیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا
ایکواڈور کے ایک ٹاؤن  نے  546,364 گلاب کے پھولوں  کی مدد سے حقیقی اہرام کی نقل تیار کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ نے اعلان کیا ہے کہ تباکنڈو ٹاؤن میں گلاب کے پھولوں سے دنیا کا سب سے بڑا  اہرام تیار  کیا گیا ہے۔ اسے بنانے کے لیے مقامی باشندوں نے 546,364 گلاب کے پھول استعمال کیے ہیں جن میں سے 94 فیصد سرخ گلاب تھے۔

(جاری ہے)


گینیز  ورلڈ ریکارڈ کے حکام نے مذکورہ اہرام کا معائنہ کیا اور اسے ریکارڈ کا حصہ بنانے کے سلسلے میں کچھ تبدیلیاں بھی کروائی تھیں۔

کچھ دن بعد جب سب کچھ ہدایات کے مطابق ہو گیا تو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اسے عالمی ریکارڈ کے طور پر قبول کر لیا ۔
 اس سے پچھلا ریکارڈ 2016ء میں متحدہ عرب امارات  میں بنایا گیا تھا، جہاں اہرام کی بجائے پھولوں سے  دیوقامت ائیربس A380 جیٹ کا مجسمہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu