پیرو سے تعلق رکھنے والے شخص کے عجیب و غریب دستخط وائرل ہو گئے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 31 جولائی 2018 22:52

پیرو سے تعلق رکھنے والے شخص کے عجیب و غریب دستخط وائرل ہو گئے

پیرو سے تعلق رکھنے والا ایک شخص صرف پانچ منٹ میں انٹرنیٹ پر مشہور ہوگیا۔ اس کی مشہوری کی وجہ اس کے عجیب و غریب  دستخط ہیں۔ یہ شخص حروف میں دستخط کرنے کی بجائے بلی کی  تصویر بنا دیتا ہے۔
پیرو کے ساحلی شہر ہوارمی سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ جوان کارلوس واریلاس بازان کے یہ دستخط اس کی پولیس میں گرفتاری کے بعد وائرل ہوئے۔ اسے پاچ دیگر افراد کے ساتھ اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے بعد اس نے جیل میں دستخط کئے، جسے پولیس نے آن لائن پوسٹ کر دیا۔

جوان نے جب پہلی بار دستخط کیے تو پولیس نے اسے مذاق سمجھا، لیکن شناختی کارڈ سے ملانے پر پتا چلا کہ جوان کے دستخط ایسے ہی ہیں۔ پولیس نے سوچا کہ یہ دستخط دیکھ کر سب ضرور ہنسیں گے، اسی لیے انہیں سٹیشن کے فیس بک پیج پر شیئر کیا گیا۔

(جاری ہے)

کچھ دیر بعد ہی یہ دستخط فیس بک سمیت کئی سوشل نیٹ ورکس پر وائرل ہو گئے۔
یہ دستخط اتنے زیادہ وائرل ہوئے کہ نیشنل نیوز نیٹ ورک نے جوان ، جو اب رہا ہو چکا تھا، سے رابطہ کیا۔

جوان نے بتاتا کہ جب وہ 16 سال کا تھا، تب اس کے پاس ایک بلی تھی۔ جب اس کا شناختی کارڈ بنا تواس نے اپنی بلی کی یاد میں  دستخط کی جگہ بلی کی ڈرائنگ بنا دی۔جوان نے بتایا کہ نیشنل رجسٹری آف آئیڈینٹی فیکشین اینڈ سول سٹیٹس نے  اسے عام دستخط کرنے کے لیے کہا تھا  اور اسے خبردار بھی کیا تھا کہ ان دستخطوں کی وجہ سے وہ مستقبل میں کسی مشکل میں پڑ سکتا ہے۔ جوان کے مطابق اہم کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے اسےمشکل ہوتی ہے، کیونکہ  اس کے بعد اس کا شناختی کارڈ دیکھا جاتا ہے۔
جوان اب پولیس سٹیشن پر مقدمہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس نے اس کے دستخط جیسی ذاتی معلومات کو پوچھے بغیر شیئر کر دیا۔ جوان کا کہنا ہے کہ اس کا اسلحے کی ملکیت سے کوئی تعلق نہیں، وہ تو بس گاڑی چلا رہا تھا۔

پیرو سے تعلق رکھنے والے شخص کے عجیب و غریب دستخط وائرل ہو گئے

Browse Latest Weird News in Urdu