چاربازوؤں والی لڑکی کو جلد ہی دو اضافی بازوؤں سے نجات مل جائے گی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 31 جولائی 2018 22:55

چاربازوؤں والی لڑکی کو جلد ہی دو  اضافی بازوؤں سے نجات مل جائے گی
14 سالہ ویرونیکا کومنگویز کا تعلق فلپائن کے شہر لیگان سے ہے۔ ویرونیکا کی ساری زندگی اپنے سینے اور پیٹ سے لگے  دو اضافی بازوؤں کی وجہ سے پریشان گزری ہے۔ان بازو کے ہاتھوں کی انگلیوں پر ناخن بھی ہیں جو بازوؤں کے ساتھ  تیزی سے  بڑھتے ہیں۔ویرونیکا  ناختوں کو تو کاٹ دیتی ہے لیکن اضافی بازوؤں سے جان چھڑانا اس کے لیے ممکن نہیں۔
یہ دوسرے  دو ہاتھ اصل میں ویرونیکا کےجڑواں بہن یا بھائی کے ہاتھ ہیں، جس کی پرورش دوران حمل ٹھیک سے نہ ہوسکی اور اس کے  بازو ویرونیکا کے جسم میں رہ گئے۔

ان دو بازوؤں سے ویرونیکا کے لیے زندگی گزارنا کافی مشکل ہے۔ ان بازوؤں سے انسانی فضلے جیسا بدبودار مواد بھی خارج ہوتا ہے، جس سے ویرونیکا کے کپڑے بھی خراب ہوجاتے ہیں۔
ویرونیکا کی ماں کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان میں  بہت سے جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ویرونیکا کی دفعہ بھی وہ جڑواں بچوں کی تیاری کر رہے تھے لیکن ویرونیکا کا جڑواں ٹھیک سے پرورش نہ پا سکا ، جس کی وجہ سے اس کچھ اعضا ویرونیکا کے جسم میں رہ گئے۔
ویرونیکا کے  گاؤں والوں اور رشتے داروں نے اب اتنے پیسے جمع کر لیے ہیں، جس سے ویرونیکا ان اضافی بازوؤں سے جان چھڑا سکے۔ ویرونیکا جلد ہی تھائی لینڈ جا کر اپنا آپریشن کرائے گی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن سے ان اضافی بازوؤں کو جسم سے الگ کر دیا جائے گا۔

چاربازوؤں والی لڑکی کو جلد ہی دو  اضافی بازوؤں سے نجات مل جائے گی

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu