ہیر ٹرانسپلانٹ اور وزن کم کرنے کے باوجود بھی میکسیکن ڈرگ لارڈ پولیس کی نظروں سے نہ چھپ سکا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 11 اگست 2018 23:54

ہیر ٹرانسپلانٹ اور وزن کم کرنے کے باوجود بھی میکسیکن ڈرگ لارڈ  پولیس کی نظروں سے نہ چھپ سکا
ایک میکسیکن ڈرگ لارڈ نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کرانے کے ساتھ ساتھ گیسٹرک بائی  سے وزن بھی کم کرایا لیکن  بدلے ہوئے حلیے کے باوجود پولیس کی نظروں سے پوشیدہ نہ رہ سکا۔
روبرٹو مویاڈو نے اپنے مکمل سر پر نئے بال لگوائے اور اپنا وزن 30 کلوگرام کم کیا لیکن اس کے باوجود بدھ کو میکسیکو سٹی میں اینٹی نارکوٹکس پولیس  نے اسے گرفتار کر لیا۔
نیشنل سیکورٹی کمشنر ریناٹؤ سالیز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ روبرٹو نے اپنی شناخت چھپانے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے سرجری کرا کر اپنی ظاہری شکل و صورت کو تبدیل کیا۔

(جاری ہے)

ریناٹو نے بتایا کہ 37 سالہ روبرٹو منشیات فروشی، اغوا برائے تاوان، لوٹ مار، اغوا، منی لانڈرنگ اور قتل کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ روبرٹو میکسیکو کی سب سے بڑی مجرم تنظیم ٹیپیٹو یونین گینگ کا لیڈر ہے۔ اس گینگ کے رابطے بدنام زمانہ جالیاسکو نیوجنریشن کارٹل سے بھی ہیں۔
یہ کوئی پہلی بار نہیں، جب کسی بڑے مجرم نے سرجری کے ذریعے اپنی ظاہری شکل و صورت کو بدلا ہو۔
1997 میں اماڈو کاریلو ظاہری شکل و صورت تبدیل کرنے کے آپریشن کے دوران ہی اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا تھا۔ اماڈو کے فضائی بیڑے میں 727 جہاز تھے، جن کی مدد سے وہ امریکا بھر میں منشیات کی ترسیل کیا کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu