مردوں کی بجائے بھوتوں کے ساتھ گھومنے پھرنے والی عورت کی انوکھی خواہش

Ameen Akbar امین اکبر پیر 13 اگست 2018 23:50

مردوں کی  بجائے بھوتوں کے ساتھ گھومنے پھرنے والی عورت کی انوکھی خواہش
برطانوی شہری امیتھسٹ ریلم نے 11 سال پہلے بھوتوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے  مردوں کے ساتھ تعلق ختم کر دیا۔ امیتھسٹ کا دعویٰ ہے کہ  ان کا بھوتوں کے ساتھ اچھا تعلق قائم ہو گیا ہے۔امیتھسٹ کی خواہش ہے کہ وہ بھوتوں کے ساتھ اپنا خاندان شروع کریں۔
30 سالہ روحانی مشیر امیتھسٹ کا دعویٰ ہے کہ پچھلی ایک دہائی میں وہ بھوتوں سے 20 بار تعلقات قائم کر چکی ہیں۔


امیتھسٹ حال ہی میں آسٹریلیا گئی تھیں۔ امیتھسٹ کا دعویٰ ہے کہ آسٹریلیا میں بھی ایک بھوت اُن پر عاشق ہوگیا تھا۔ یہ تعلق اتنا مضبوط ہوا کہ بھوت اُن کے ساتھ برطانیہ آگیا۔ آسٹریلیوی بھوت اور امیتھسٹ کی پہلی ملاقات کو 6 مہینے ہو چکے ہیں لیکن یہ تعلق ابھی تک مضبوط ہے۔ امیتھسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے آج تک اپنے بھوت عاشقوں کی شکل تک نہیں دیکھی لیکن وہ اُن کے ساتھ بات چیت اور جنسی تعلق قائم  کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ امیتھسٹ کو اپنے عاشقوں کے بھوت یا بھوتنی ہونے کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ اُن کا اس غیر مرئی مخلوق سے تعلق حقیقی ہے۔
امیتھسٹ نے بتایا کہ ایک بار وہ جھاڑیوں کے قریب چہل قدمی کر رہی تھیں۔ اسی دوران انہیں خود میں بہت زیادہ توانائی محسوس ہوئی۔ اس سے انہیں پتا چل گیا کہ ان کا نیا عاشق آگیا ہے۔امیتھسٹ نے بتایا کہ وہ اور اُن کا بھوت عاشق ایک بھوت بچے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ امیتھسٹ کو یقین ہے کہ ایسا ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu