صرف دائیں پاؤں کے جوتے چوری کرنے والا انوکھا امریکی چور

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 6 ستمبر 2018 23:47

صرف دائیں پاؤں کے جوتے چوری کرنے والا انوکھا امریکی چور
ہفتے کے روز ورجینیا ، امریکہ کے ایک ایک شوز اسٹور میں چوری کی ایک کامیاب واردات ہوئی جس میں تقریباً آٹھ جوتے چرائے گئے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ تمام جوتے دائیں پیر کے تھے۔
یہ واقعہ رونوک شہر میں کلین  سولز شو شاپ پر صبح کے 4 بجکر 20 منٹ پر  پیش آیا۔ تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کیا چور کو اتنی جلدی تھی کہ اسے جوتوں کے  صرف دائیں پاؤں کا ہونے کا پتا نہ چلا  یا  پھر اس کا مقصد ہی صرف دائیں پاؤں  کے جوتے اٹھانا تھا۔

(جاری ہے)


دکان کے مالک روب وکھم کا کہنا تھا  کہ  اگر آپ کو دونوں پاؤں ہی دائیں نہیں تو یہ بالکل بھی اچھا نہیں تھا۔ یہ کچھ نہ ہونے کے باوجود اپنی آزادی خطرے میں ڈالنے والی بات ہے۔
رونوک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اس ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں چور نے اپنا چہرہ ایک  ماسک سے چھپایا ہوا ہے۔ اور وہ کاؤنٹر ڈسپلے پر رکھے کچھ جوتے اٹھاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ پولیس نے اب اس شخص کی شناخت  کے لیے لوگوں سے تعاون کرنے کو کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu