اپنے بچوں کو بارش سے محفوظ رکھتے ہوئے مرغی خود بری طرح بھیگ گئی۔ ویڈیو وائرل ہوگئی

اتوار 9 ستمبر 2018 23:47

اپنے بچوں کو بارش سے محفوظ رکھتے ہوئے مرغی خود بری طرح بھیگ گئی۔ ویڈیو وائرل ہوگئی

وشاکھاپٹنم ، اندھرا پردیش، بھارت میں فلمائی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مرغی اپنے تقریباً 4 یا 5 بچوں کو بارش سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنے پروں کے نیچے چھپائے کھڑی ہے اور خود پانی میں بری طرح سے بھیگی ہوئی ہے۔
ان چوزوں کی صرف ٹانگیں ہی نظر آ رہی ہیں کیونکہ مرغی کے انہیں اپنے پروں کے نیچے مکمل طور پر ڈھانپا ہوا ہے اور خود اپنے آپ کو ان کی حفاظتی ڈھال بنا کر بارش کے پانی سے بھیگتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)


جس شخص نے یہ ویڈیو بنائی اس کا کہنا تھا کہ "یہ ویڈیو ایک مقامی مچھلی مارکیٹ میں بنائی گئی جہاں بہت تیز بارشں ہو رہی تھی۔ لیکن ہم فطرت کے بنائے گئے نظام میں دیکھ سکتے ہیں کہ ایک ماں کے دل میں اس کے بچوں کے لیے کتنا پیار ہے۔
بارش میں بھیگتی اس مرغی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے۔تیز بارش میں اپنے چوزوں کی حفاظت کرتی مرغی کی ویڈیو دیکھ کر ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ کچھ جانور انسانوں سے زیادہ اچھے والدین ثابت ہوتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu