صرف ایک درخت کے تنے سے فن کار نے آرنلڈ شوارتزنگر کا مجسمہ بنا دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 ستمبر 2018 23:55

صرف ایک درخت کے تنے سے  فن  کار نے آرنلڈ شوارتزنگر کا مجسمہ بنا دیا

اپنے کیرئیر کے دوران آرنلڈ شوارتزنگر کے  بہت سے مجسمے بنائے گئے ہیں لیکن حال ہی میں ایک فنکار اونیل نے بھی آرنلڈ شوارتزنگر کا  ایک منفرد  مجسمہ بنایا ہے۔ اس مجسمے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے  شاہ بلوط کے درخت کے ایک تنے سے بنایا گیا ہے۔
1.88 میٹر اونچے اس مجسمے کو بنانے میں اونیل کو 6 ماہ لگے۔ یہ مجسمہ بہت حد تک  آرنلڈ شوارتزنگر سے مشابہ ہے۔

اونیل نے مجسمے میں آرنلڈ شوارتزنگر کو مسٹر اولمپیا ٹائٹل  کے مشہور پوز میں دکھایا  گیا ہے۔

(جاری ہے)

اونیل نے بڑی مہارت سے مجسمے کے بازؤں پر رگوں کو بھی واضح کیا ہے۔
درخت کے تنے کو شاہکار مجسمے میں بدلنے  کے مراحل کی تمام تصاویر جیمز اونیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں۔ اونیل کا یہ پہلا مجسمہ نہیں۔ اس سے پہلے وہ باکسر محمد علی ، فلوئیڈ مے ویدر اور  دیگر بہت سی شخصیات کے  مجسمے بھی بنا چکے ہیں، تاہم  آرنلڈ شوارتزنگر اُن کے بنانے تمام مجسموں میں سب سے بہترین ہے۔


Browse Latest Weird News in Urdu