چوروں نے خاتون کے گھر کا لان ہی چرا لیا

چوروں نے خاتون کے گھر کا لان ہی چرا لیا
دو چوروں نے کیلیفورنیا کی ایک خاتون کے گھر کے سامنے سے16 فٹ طویل گھاس کا  قطعہ(ٹرف) چوری کر لیا اور ان کی یہ کاروائی پڑوسیوں کے سیکیورٹی کیمرے میں ریکارڈ ہو گئی۔
 میڈونا ہینز کا کہنا تھا کہ سان ڈیاگو کے نزدیک پیراڈائز ہلز میں واقع اس کے گھر کے باہر ایک کنٹریکٹرنے 650 پاؤنڈ وزنی گھاس کا قطعہ  چھوڑا تھا، جسے وہ واپسی پر لان میں بچھانے کا ارادہ رکھتا تھا۔


پڑوسیوں کے سیکیورٹی کیمرے نے دو آدمیوں کی ویڈیو ریکارڈ کی جو  اپنی نسان گاڑی میں  گھاس کے قطعے کو لوڈ کررہے تھے۔

(جاری ہے)


ہینز کا کہنا ہے کہ وہ دن کی روشنی میں گھاس کے قطعے کے چرائے جانے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھیں۔ حیرت  کی بات یہ ہے کہ چور کار کی دو فٹ کی ڈگی میں 16 فٹ طویل گھاس کے قطعے کو ڈال کر چلتے بنے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں آدمی کار کے پیچھے گھاس لپٹے ہوئے قطعے کا زیادہ تر حصہ گھسیٹ کر لے جا رہے ہیں۔
ہینز کے بیان کے مطابق  چوروں  کا ایک بلاک دور تک تو نشان ملا  لیکن  پھر نشان غائب ہوگئے۔  اس کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ  ریکارڈ شدہ ویڈیو سے ان دونوں چوروں کو پہچاننے میں مدد ملے گی۔

وقت اشاعت : 11/09/2018 - 23:55:33

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments