سائنسدانوں نے گہرے سمندر کی حیرت انگیز مچھلی دریافت کرلی، جو سطح سمندر پر آتے ہی تیزی سے پگھل جاتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 12 ستمبر 2018 23:44

سائنسدانوں نے گہرے سمندر کی حیرت انگیز مچھلی دریافت کرلی، جو سطح سمندر پر آتے ہی تیزی سے  پگھل جاتی ہے
نیو کاسل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے گہرے سمندر کی مچھلیوں کی تین نئی اقسام دریافت کی ہیں۔ یہ مچھلیاں اپنے ماحول سے اتنی ہم آہنگ ہیں کہ   سطح سمندر پر آتے ہی تیزی سے پگھل جاتی ہیں۔
یہ مچھلیاں اٹاکاما ٹرینچ ،جسے پیرو چلی ٹرینچ بھی کہا جاتا ہے، میں ایک عالمی مہم جوئی کے دوران دریافت ہوئی ہیں۔ محققین نے یہاں 7500 میٹر کی گہرائی میں خصوصی کیمرے اتارے۔

اتنی گہرائی میں درجہ حرارت جما دینے والا اور پانی کا دباؤ انسانی برداشت سے باہر ہوتا ہے۔ اتنے سخت حالات کے باوجود اتنی گہرائی میں زندگی موجود ہے۔

(جاری ہے)

محقیقن نے ان مچھلیوں کو گلابی، ارغوانی اور نیلی اٹاکاما سنیل فش کا نام دیا ہے۔
گہرائی میں ہونے کی وجہ سے یہ مچھلیاں شکاری مچھلیوں سے محفوظ رہتی ہیں۔
اتنے سخت حالات میں رہنے والی ان مچھلیوں کا سخت ترین حصہ ان کے دانت اور اندرونی کانوں کی ہڈیاں ہوتی ہیں۔

ان مچھلیوں کا باقی جسم کچلا مسلا اور لیس دار مادے کا ہوتا ہے۔ یہ گہرے سمندر میں پانی کے دباؤ اور شدید سردی میں تو قائم رہتا ہے سطح سمندر پر آتے ہی تیزی سے پگھل جاتا ہے۔
سائنسدانوں نے کافی کوششوں کے بعد ایک خصوصی جال کے ذریعے اس مچھلی کا جسم محفوظ کر لیا ہے اور اس کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu