میک ریفیوجیز۔ہانگ کانگ کے وہ غریب لوگ جو میکڈونلڈ کو اپنا گھرسمجھتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 13 ستمبر 2018 23:54

میک ریفیوجیز۔ہانگ کانگ کے وہ غریب لوگ جو میکڈونلڈ کو اپنا  گھرسمجھتے ہیں

ہانگ کانگ میں 24 گھنٹے کھلے رہنے والے  میکڈونلڈز پر رات بسر کرنے والے غریب لوگوں کو میک ریفیوجیز (McRefugees) یا میک سلیپرز(McSleepers)  کہا جاتا ہے۔میکڈونلڈز پر رات گزارنے والے لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
ہانگ کانگ دنیا کی سب سے مہنگی پراپرٹی مارکیٹ ہے۔ ہانگ کانگ مہنگی رہائش اور چھوٹے پنجرے جیسے گھروں کی وجہ سے کافی بدنام ہے۔

ان چھوٹے گھروں میں پانی اور ٹوائلٹ جیسی سہولیات بھی نہیں ہوتی تو ائیر کنڈیشنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اسی وجہ سے غریب افراد رات میکڈونلڈز کے ریسٹورنٹس میں بسر کرنا پسند کرتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہانگ کانگ کے 25 فیصد بے گھر افراد میک ریفیوجیز ہیں۔
میکڈونلڈ میں رات گزارنے والے لوگوں نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ سب ملازمت کرتے ہیں لیکن اپنی تنخواہ  سے اپارٹمنٹ پر خرچ نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ میں ایسے لوگوں کو ”باروزگار غریب“  کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ میکڈونلڈ پر رات گزارنے والے صرف غریب لوگ ہی نہیں ہوتے۔ ان میں بہت سے گھریلو مسائل کی وجہ سے  اور بہت سے لوگ اپنی تنہائی سے چھٹکارا پانے کےلیے یہاں سوتے ہیں۔
ابھی تک تو ہانگ کانگ کی حکومت اسے مسئلہ ہی نہیں سمجھ رہی تھی ۔بہت سی این جی اوز حکومت  پر  سستی رہائشی  سکیموں اور پناہ گاہوں پر سرمایہ کاری کرنے کا  مطالبہ کر رہی ہیں۔جس پر حکومت نے اتنا کیا ہے کہ اسے ایک مسئلہ تسلیم کیا ہے۔ جس کے بعد امید ہے کہ اسے حل کرنے کی کوششیں بھی کی جائیں گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu