بچوں نے 17 سال بعد اپنے والد کے لیے وہی گاڑی خرید لی جو اُن کی ماں کے کینسر کے علاج کے لیے بیچی گئی تھی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 ستمبر 2018 23:53

بچوں نے 17 سال بعد اپنے والد کے لیے وہی گاڑی خرید لی جو اُن کی ماں کے کینسر کے علاج کے لیے بیچی گئی تھی
دو بھائی بہنوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے   والد کو  اُس کی زندگی کا سب سے حیرت انگیز تحفہ دیں گے۔ یہ تحفہ اُن کے والد کی محبوب فورڈ مسٹانگ  گاڑی تھی۔ یہ گاڑی 17 سال قبل اُن کی ماں کے کینسر کے علاج کی ادائیگی کے لیے فروخت کی گئی تھی۔
سان انٹونیو، ٹیکساس سے تعلق رکھنےو الے جیک اور جینی ریان  بچپن میں اس گاڑی میں اپنے والد  کے ساتھ گھومتے تھے۔

(جاری ہے)

جیک نے 1 ستمبر کو سوشل میڈیا پر دوستوں کو اپنی کہانی بتائی اور لکھا کہ وہ گاڑی اُن کے والد  ویسلے کے لیے بہت خاص تھی۔ اگلے دن جیک نے بتایا کہ اس نے کافی عرصے بعد اس گاڑی کو دوبارہ تلاش کر کے اس کے پرانے مالک سے معاہدہ کر لیا ہے۔
اپنی پوسٹ میں جیک نے ویسلے کی فورڈ مسٹانگ کی تصاویر بھی شیئر کیں  اور گاڑی دیکھ کر ویسلے کے جذباتی ہونے کی  ویڈیو  بھی شیئر کی۔
جیک نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ گاڑی بیچنا اُن کے والد کے لیے ایک بڑا فیصلہ تھا۔ جیک کا کہنا تھا کہ  اس گاڑی سے اُن کی بچپن کی بہت سی یادیں جڑی ہوئی ہے۔ اب وہ اس گاڑی کے ساتھ نئی یادیں بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu