طلاق یافتہ شخص نے شادی شدہ ہونے کا احساس پانے کے لیے شادی کے 73 زنانہ سوٹ چوری کر لیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 20 ستمبر 2018 23:31

طلاق یافتہ شخص نے شادی شدہ ہونے کا احساس پانے کے لیے  شادی کے 73 زنانہ سوٹ چوری کر لیے

شنگھائی پولیس نے حال ہی میں ایک چینی شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس شخص نے مبینہ طور پچھلے ایک سال میں مقامی دوکان سے  شادی کے کپڑوں کے 70 سے زیادہ زنانہ  سوٹ  چوری کیے تھے۔ جب اس سے  شادی کے کپڑے چوری کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے جواب دیا کہ وہ طلاق یافتہ ہے اوردوبارہ سے  شادی شدہ شخص کی طرح محسوس کرنا چاہتا تھا۔
شنگھائی پولیس کو شہر کے پوڈونگ نیو ایریا سے 21 اگست کو شادی کے کپڑوں کی ایک دوکان  کی طرف سے شکایت ملی۔

  وینگ نام کی ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ  اس کے گھر سے  اس سال کے شروع سے اب تک شادی کے درجنوں جوڑے چوری ہوگئے ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ  ہر ماہ ایک یا دو جوڑے چوری ہونا تو معمول ہے لیکن پچھلی بار  اس کے گھر سے آٹھ جوڑے چوری ہوئے۔ اس پر اس نے حکام کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

وینگ نے بتایا کہ کچھ کپڑے وہ صحن میں لٹکاتی ہے، جہاں سے وہ  غائب ہو جاتے ہیں۔

پولیس نے سیکورٹی کیمرہ کی فوٹیج دیکھی تو ایک مشتبہ  شخص کو  مسز وینگ کے گھر کی باڑ پھلانگ کر ایک راڈ سے کپڑے اپنی طرف کھسکاتے دیکھا۔ پولیس نے اس شخص کو شناخت کرنے کے بعد قریبی گاؤں میں اس کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے انہیں شادی کے 73 سوٹ ملے، جن کی مالیت 60 ہزار یوان یا 8740 ڈالر تھی۔۔
چوری کرنے والے شخص نے بتایا کہ وہ دوبارہ سے شادی شدہ ہونے کا احساس پانا چاہتا تھا۔ اس کا ان کپڑوں کو فروخت کر کے منافع کمانے کا کوئی ادارہ نہیں تھا۔
پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو  یہاں سے مسز وینگ کے تازہ ترین چوری ہونے والے 8 سوٹ اور گزشتہ  سالوں میں چوری ہونے والے سوٹ بھی مل گئے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ  اس چور کی  دماغی بیماری کے حوالے سے کوئی ہسٹری نہیں ہے۔

طلاق یافتہ شخص نے شادی شدہ ہونے کا احساس پانے کے لیے  شادی کے 73 زنانہ ..

Browse Latest Weird News in Urdu