کینسر کی مریضہ کی زندگی بچانے کے لیے یہ شخص مائیکرویوو اوون لے کر سڑکوں پر نکل آیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:29

کینسر کی مریضہ کی زندگی بچانے کے لیے یہ شخص مائیکرویوو اوون لے کر سڑکوں پر نکل آیا
ایک انسان دوست شخص  ایک کینسر کی مریضہ کی مدد کے لیے مائیکروویوو اوون اٹھائے سڑکوں پر نکل آیا۔سکاٹ لینڈ سے تعلق   رکھنے والے ڈیاموئیڈ مکلیئری سخت ترین موسم میں بھی  کینسر کی 14 سالہ  مریضہ کے لیے 2000 یورو جمع کرنے کی مہم پر نکلے ہوئے ہیں۔
روبین سمتھ کا تعلق ڈبلن ، آئر لینڈ سے ہے۔ انہیں 3 سال کی عمر میں ہی   نیوروبلاسٹوما (neuroblastoma) تشخیص کیا گیا تھا۔

یہ کینسر کی ایک نایاب قسم ہے، جو اعصابی  خلیوں کو متاثر کرتا ہے۔ ہیلن ڈیوس چلڈرنز ہاسپیٹل، مشی گن، امریکا میں کیے گئے تجرباتی علاج میں حصہ لینے سے روبین  کی طبعیت کچھ بہتر ہوئی ہے۔ ان کے خاندان کو امید ہے کہ نیویارک  کے ایک کینسر سنٹر میں  دوسرے تجرباتی علاج کے بعد روبین کی حالت مزید بہتر ہو جائے گی۔
26سالہ ڈیاموئیڈ، روبین کے خاندان کی مدد کرنے کے لیے پورے سکاٹ لینڈ میں سفر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیاموئیڈ نے   مفت میں ہی انگلش چینل عبور کیا اور بس میں بھی اُن سے کرایہ وصول نہیں کیا جاتا۔رات کے وقت  کچھ انسان دوست خاندان ڈیاموئیڈ کو مفت میں اپنے گھر ٹھہراتے ہیں۔امید ہے کہ ڈیاموئیڈ جلد ہی  2000 یورو جمع کرنے کا ہدف پورا کر لیں گے۔
پچھلے اپریل میں ڈیاموئیڈ نے مائیکروویوو اٹھا کر  لفٹ لے کر آئرلینڈ کی 32 کاؤنٹیز کا  دورہ کیا تھا اور آئرلینڈ کے نیشنل سنٹر فار یوتھ مینٹل ہیلتھ کے لیے 3000 یورو جمع کیے تھے۔


ڈیاموئیڈ  نے  سنا تھا کہ 90 کی دہائی میں ایک شخص نے فریج لے کر  پورے آئرلینڈ کا سفر کیا تھا۔ اسی سے متاثر ہوکر ڈیاموئیڈ مائیکروویوو اوون کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔
ڈیاموئیڈ کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ کینسر کی مریضہ ایک بچی کے لیے رقم جمع کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ چند ہزار سے اُن کی مدد کر سکیں ۔ ڈیاموئیڈ کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ انہیں ایسے دیکھتے ہیں، جیسے وہ پاگل ہوں۔

ڈیاموئیڈ نے بتایا کہ سفر کے دوران ان کا فون ٹوٹ گیا، انہیں چونکہ  وائی فائی استعمال کرنا پڑتا تھا،اس لیے وہ فون کی مرمت کرانے ایک دوکان پر گئے۔ دوکان پر موجود مکینک نے فون مرمت کرنے کی کوشش کی لیکن  جب مرمت نہ کر سکا تو انہیں خود سے   رقم دی اور کہا کہ کہیں اور سے مرمت کرا لیں۔ ڈیاموئیڈ نے بتایا کہ اس مکینک کی اس سخاوت پر  وہ تقریباً رونے والا ہوگئے۔ ڈیاموئیڈ کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے لوگ کتنے اچھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu