آئس سکیٹنگ کرنے والا دنیا کا پہلا کتا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 ستمبر 2018 23:23

آئس سکیٹنگ کرنے والا دنیا کا پہلا کتا

ایک 5 سالہ لیبراڈور کتا بینی موت کے منہ سے بچنے  کے بعد اپنے روز و شب  آئس سکیٹنگ رنک پر گزارتا ہے۔ بینی اپنی مالکن  سابق کوچ 56 سالہ شیرل ڈیل سانگرو کے ساتھ ایک سال سے آئس سکیٹنگ کر رہا ہےبینی اپنی مالکن سے کافی متاثر ہے۔ شیرل نے  نے بینی کو جانوروں کی ایک پناہ گاہ میں موت کے منہ میں جانے سے بچایا تھا۔ اس پناہ گاہ میں بینی کے اپنائے نہ جانے پر اسے  ادویات سے پرسکون موت دی جانی تھی لیکن شیرل اسے اپنے ساتھ لے آئی۔


لاس ویگاس آئس سنٹر میں شیرل شروع میں تو بینی کو پندرہ دن میں ایک بار آئس سکیٹنگ کراتی۔ شیرل نے بینی کو آئس سکیٹنگ کے کئی کرتب سکھائے۔ شیرل نے بینی کے کتوں کے خصوصی جوتوں کے مطابق ہی آئس بوٹ بھی بنوا کر دئیے۔ بینی یہ جوتے اپنے اگلے دونوں پاؤں میں پہنتا ہے جبکہ پچھلے دونوں پاؤں اسے زمین پر پھسلنے سے بچاتے ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر بینی کی آئس سکیتنگ کی ویڈیو کافی مقبول ہو رہی ہیں۔


لاس ویگاس، نیواڈا، امریکا سے تعلق رکھنے والی شیرل ،بینی کو اپنانے کے پہلے دن سے کافی حیران ہین کہ کسی نے اتنے پیارے کتے کو کیوں نہیں اپنایا۔ شیرل نے بتایا کہ بینی دنیا کا خوش باش ترین کتا ہے، جسے سکیٹنگ سے محبت ہے اور یہ اس میں روز بروز بہتر سے بہتر ہورہا ہے۔ شیرل 4 سال کی عمر سے سکیٹنگ کر رہی ہے لیکن اس نے بعد میں کوچنگ کے شعبے کواپنایا۔

20 سال کوچنگ کے بعد شیرل نے اپنے شوہر 68 سالہ فلوری اور بیٹی 35 سالہ بریٹنی کے ایک ریسٹورنٹ کھول لیا۔
پچھلے سال ایک سرجری کے بعد فلوری کو لاس ویگاس آئس سنٹر کے نزدیک ایک کلینک میں سائیکو سیشن لینے پڑے تو شیرل نے پھر سے سکیٹنگ شروع کر دی۔ اس کے فوراً بعد اس شیرل نے بینی کو بھی رنک میں اتار دیا۔ جلد ہی شیرل کو اندازہ ہوا کہ بینی قدرتی طور پر آئس سکیٹنگ کر سکتا ہے۔شیرل کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کو 17 ماہ کی عمر میں ہی آئس سکیٹنگ سکھانا شروع کردی تھی۔ شیرل کا ارادہ ہے کہ بینی کو مزید کرتب سکھائے گی تاکہ وہ ویگاس گولڈن نائٹس این ایچ ایل ٹیم کے لیے اپنے کرتب دکھا سکے۔

آئس سکیٹنگ کرنے والا دنیا کا پہلا کتا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu