بارہ سنگھے کے فضلے سے بنے فن پارے دھڑا دھڑ فروخت ہونے لگے

بارہ سنگھے کے فضلے سے بنے فن پارے دھڑا دھڑ فروخت ہونے لگے

میئن، امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے امریکی بارہ سنگھے کے فضلے کو اپنے فن کے اظہار کا ذریعہ بنایا ہے۔
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سومرویل کی رہائشی میری ونچنبچ کو امریکی بارہ سنگھے کے فضلے سے آرٹ کے نمونے بنانے کا خیال کب آیا لیکن جب انہوں یونٹی، میئن  میں ہونے والے کامن گراؤنڈ فیئر میں Tirdy Works کے نام سے امریکی بارہ سنگھے کے فضلے سے بنائے فن پارے پیش کیے تو لوگ اُن کے لیے جیسےپاگل ہوگئے۔

(جاری ہے)

میری کے فیس بک پیج پر ہزاروں لوگ ان فن پاروں کے نمونوں کو لائک کرتے ہیں اور کمنٹ کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ یہ فن پارے خریدنا چاہتے ہیں۔ میری کا دعویٰ ہے کہ اس کی مصنوعات میں استعمال ہونے والا امریکی بارہ سنگھے کا فضلہ مقامی طور پر جمع کیا جاتا ہے۔ Tirdy Works کی کلیکشن میں امریکی بارہ سنگھے کے ”اصلی فضلے“ سے بنی گھڑیاں، چھوٹے مجسمے اور زیوارات شامل ہیں۔

بارہ سنگھے کے فضلے سے بنے فن پارے دھڑا دھڑ فروخت ہونے لگے
وقت اشاعت : 02/10/2018 - 23:48:06

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments