کیوڈیا۔ ایک ایسی واکنگ سٹک جو ہمیشہ سیدھی کھڑی رہتی ہے۔

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 اکتوبر 2018 23:55

کیوڈیا۔ ایک ایسی واکنگ سٹک جو ہمیشہ سیدھی کھڑی رہتی ہے۔

جو شخص واکنگ سٹک کے سہارے چلتا ہے، اس کےلیے نیچے گری ہوئی واکنگ سٹک اٹھانا کافی مشکل ہوتا ہے۔ اسی مشکل کو ذہن میں رکھتے ہوئے یونانی صنعتی ڈیزائنر نے کیوڈیا کو ڈیزائن کیا ہے۔ کیوڈیا ایک ایسی واکنگ سٹک ہے جو بغیر سہارے کے ہمیشہ سیدھی کھڑی رہتی ہے۔اس کی اسی خصوصیت کی وجہ سے بڑی عمر کے لوگ اور معذور افراد کو اسے اٹھانے کے لیے زمین پر جھکنا نہیں پڑتا۔

اس واکنگ سٹک کی تیاری میں سیسہ بھی استعمال کیا گیا ہے، جس کا وزن اسے سیدھا کھڑا ہونے میں مدد دیتا ہے۔
کیوڈیا کو یونان کے نوجوان صنعتی ڈیزائنر مائیکل ڈیمو نے ڈیزائن کیا ہے۔ مائیکل کی والدہ کو جوڑوں کی سوزش اور گھٹنوں میں تکلیف کی شکایت تھی۔ اسی وجہ سے مائیکل کو اندازہ تھا کہ بیمار لوگوں کے لیے نیچے گری ہوئی واکنگ سٹک اٹھانا کتنا مشکل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے ان کے ذہن میں ایسی واکنگ سٹک بنانے کا خیال آیا جو گر کر بھی سیدھی کھڑی ہوجائے۔ کیوڈیا کی تیاری میں اس کے نیچے Kevlar-49 اور  سیسہ استعمال کیا گیا ہے۔ اس سٹک کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ 3 پلاسٹک مولڈ سے اسے بہت آسانی سےاسمبل کیا جا سکتا ہے۔
مائیکل نے کیوڈیا کا پروٹو ٹائپ تو بنا لیا ہے لیکن ابھی اس کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع نہیں ہوئی۔ مائیکل نے ایک کراؤڈ فنڈنگ مہم شروع کی ہوئی ہے۔ مطلوبہ رقم جمع ہونے کے بعد مستقبل میں اس کی  بڑے پیمانے پر تیاری شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu