چالان کرانے پر عورت نے منگیتر سے منگنی توڑ دی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 10 اکتوبر 2018 23:44

چالان کرانے پر عورت نے منگیتر سے منگنی توڑ دی

ایک چینی عورت نے ایک سال میں درجنوں ٹریفک چالان کرانے والے شخص سے منگنی توڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس عورت کی حمایت کرتے ہوئے اس اقدام کی کافی تعریف کی ہے۔
اس عورت کی کہانی اس وقت وائرل ہوئی جب اس کے منگیتر نے چینی سوشل میڈیا WeChat پر اس کے حوالے سے پوسٹ کی۔ منگیتر نے پوسٹ کی کہ اس کی منگیتر نے اس کے سمارٹ فون میں 15 چالان دیکھ کر منگنی توڑ دی ہے۔

اس شخص کا موقف تھا کہ ٹریفک چالان ہونا اتنی بڑی بات نہیں ہوتی کہ اس کے لیے منگنی توڑ دی جائے۔

(جاری ہے)


رپورٹس کے مطابق اس عورت کا ایک خاندانی دوست پچھلے سال سٹرک کے حادثے میں معذور ہوچکا ہے، اسی حادثے کی وجہ سے اس عورت نے ٹریفک چالان پر منگنی توڑنے کا فیصلہ کیا۔
جس وقت عورت نے منگنی توڑی اس وقت ان کی شادی کی تاریخ طے ہو چکی تھی اور شادی کے لیے میرج ہال بھی بک ہو چکا تھا۔


عورت کے منگیتر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتےہوئے لوگوں سے مشورہ مانگا تھا کہ اپنی منگیتر کا دل دوبارہ کیسے جیتے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر لوگوں نے عورت کے موقف کی حمایت کی۔ ایک صارف نے اس پر تبصرہ کیا کہ آپ کی منگیتر کو آپ سے محبت ہے لیکن اسے اپنی زندگی سے زیادہ محبت ہے، جب وہ آپ کو قائل کرنے میں ناکام ہوئی تو آپ کی زندگی سے چلی گئی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu